رسائی کے لنکس

کویت میں بدؤں کا مظاہرہ، پولیس سے جھڑپیں


کویت میں بدؤں کا مظاہرہ، پولیس سے جھڑپیں
کویت میں بدؤں کا مظاہرہ، پولیس سے جھڑپیں

کویت سے آنے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے بنیادی حقوق اور شہریت کے حصول کے لیے مظاہرہ کرنے والے بے وطن عربوں کے ایک گروپ کو منشتر کرنے کے لیے ان پر آنسو گیس کے گولے پھینکے۔

عینی شاہدین کا کہناہے کہ کئی سو عرب ، جو بدو کے نام سے موسوم ہیں، مظاہرے کے لیے ہفتے کے روز کویت سٹی کے نزدیک ایک گاؤں میں اکھٹے ہوئے۔

رائیٹرز نیوز ایجنسی کی خبروں میں کہاگیاہے کہ پولیس کی جانب سے آنسوگیس کے گولوں کے استعمال سے قبل کئی مظاہرین کی پولیس اہلکاروں سے جھڑپیں ہوئیں ۔

رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز تقریباً ایک ہزار عرب بدؤں نے وسطی شہر جھرا میں ایک ایسا ہی مظاہرہ کیا تھا۔ مقامی میڈیا کی خبروں میں کہاگیا ہے کہ ً پولیس سے جھڑپوں کے بعد تقریباً ایک سو مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایک اندازے کے مطابق کویت میں تقریباً ایک لاکھ بدو آباد ہیں۔ وہ ایک طویل عرصے سے علاج معالجے، تعلیم اور روزگار کی سہولتوں کے بارے میں شکایات کرتے آئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG