رسائی کے لنکس

امریکی ایئربیس سازش کیس: کویتی عدالت نے آٹھ افراد کو بری کر دیا


امریکی ایئربیس سازش کیس: کویتی عدالت نے آٹھ افراد کو بری کر دیا
امریکی ایئربیس سازش کیس: کویتی عدالت نے آٹھ افراد کو بری کر دیا

ایک کویتی عدالت نے آٹھ افراد کو بری کردیا ہے جِن پر ملک میں موجود ایک امریکی فوجی تنصیب پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔

اِن افراد کے وکلا کا کہنا ہے کہ عدالت نے پیر کو اپنا فیصلہ سنایا۔ اُنھوں نے بتایا کہ اِن میں سے پانچ افراد کو پیر کے ہی روز رہا کیا جا سکتا ہے، جب کہ چھٹا شخص کسی دوسرے مقدمے میں جیل کی سزا کاٹ رہا ہے۔ باقی دو افرادکے خلاف اُن کی عدم موجودگی میں مقدمہ چلایا گیا۔

ابتدائی طور پر کویت کے تفتیش کاروں کا خیال تھا کہ یہ افراد القاعدہ سے منسلک ہیں۔

اہل کاروں نے اگست میں چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔ اُن پر الزام تھا کہ اُنھوں نے کیمپ عارفجان کو دھماکے سے اُڑانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ یہ کیمپ ہمسایہ ملک عراق میں تعینات امریکی فوجوں کےلیے سامان کی نقل و حرکت کے لیے استعمال ہوتاہے۔

سال 1991کی خلیج کی جنگ سے لے کر اب تک کویت امریکہ کا ایک کلیدی اتحادی رہاہے۔ امریکی قیادت میں لڑنے والی افواج نے سابق عراقی لیڈر صدام حسین کی وفادار فوج کے قبضے سے کویت کو آزاد کرایا تھا۔

XS
SM
MD
LG