لبنان میں جنگجو گروپ حزب اللہ کے زیر اثر علاقے میں کار بم دھماکے سے کم از کم 37 افراد زخمی ہو گئے۔
یہ دھماکا دارالحکومت بیروت کے جنوب میں منگل کو شعیہ اکثریت والے علاقے میں ہوا۔ بم دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جب کہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
جس علاقے میں منگل کو کار بم دھماکا ہوا وہ ایک مصروف تجارتی اور رہائشی علاقہ ہے جب کہ وہاں حزب اللہ کے دفاتر بھی ہیں۔
اس حملے کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
لبنان میں حال ہی میں فرقہ وارانہ کشیدگی دیکھی گئی ہے ،کیوں کہ پڑوسی ملک شام میں جاری لڑائی میں لبنان کے شعیہ آبادی صدر بشار الاسد کی حامی ہے جب کہ سنی آبادی حزب مخالف کے باغیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔
حزب اللہ کے جنگجو شام میں صدر بشار الاسد کی حامی فورسز کی مدد کے لیے مصر بھی گئے ہیں۔