رسائی کے لنکس

نیٹو کا لیبیا کے جنگی بحری جہازوں پر حملہ


نیٹو کا لیبیا کے جنگی بحری جہازوں پر حملہ
نیٹو کا لیبیا کے جنگی بحری جہازوں پر حملہ

نیٹو کا کہنا ہے کہ لیبیا کے لیڈر معمر قذافی کی وفادار فوجوں کے زیراستعمال آٹھ جنگی بحری جہازوں کو جمعرات سے شروع کی گئی فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

نیٹو کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان جہازوں کو طرابلس،سیرت اور الخمس کی بندرگاہوں پر ہدف بنایا گیا۔ اتحادی افواج کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ معمر قذافی کی فوجیں ان بحری جہازوں کواپنی کارروائیوں میں اضافے کے لیے استعمال کر رہے تھے لہذا نیٹو کے پاس”اس کارروائی سے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا“۔

اس سے قبل جمعرات کو نیٹوکا کہنا تھا کہ اس کی فضائی حملوں سے حکومت کی حامی فوجوں کو قابل ذکر شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سیکرٹری جنرل آندرس راسموسن نے یہ پیش گوئی کی تھی کہ حزب مخالف کی حمایت اور سیاسی و عسکری دباؤ معمر قذافی کے اقتدار کے خاتمے کا ایک راستہ ہے۔

ادھر حکومت کی حامی فوجوں نے طرابلس کے جنوب مغربی پہاڑی علاقوں میں باغیوں پر گولہ باری کی ہے۔ بظاہر طرفین ان شاہراہوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں جو معمر قذافی کے مظبوط گڑھ دارالحکومت طرابلس کی طرف جاتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG