رسائی کے لنکس

لیبیا میں کارروائی سے ہزاروں جانیں بچائیں: اوباما


لیبیا میں کارروائی سے ہزاروں جانیں بچائیں: اوباما
لیبیا میں کارروائی سے ہزاروں جانیں بچائیں: اوباما

امریکی صدر براک اوباما نے لیبیا کے خلاف کارروائی میں امریکہ کی شمولیت کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بین الاقوامی آپریشن سے ہزاروں جانیں محفوظ ہوئی ہیں۔

صدر اوباما نے کہا کہ انہوں نے لیبیا آپریشن میں شامل ہوکر امریکی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معمر قذافی نے اپنے ہی عوام کے قتل عام کی دھمکی دی تھی، اس لیے امریکہ نے ایک بین الاقوامی اتحاد کے ساتھ مل کر لیبیا کے ایر ڈیفنس تباہ کردیا تاکہ لوگوں کو انسانی امداد پہنچائی جا سکے۔ صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ قذافی کی گردن کے گرد پھندا تنگ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے لیبیا پر امریکی عوام کو اعتماد میں لیا ہے اور کانگریس کو بھی تمام تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ صدر نے کہا کہ یہ ایک محدود آپریشن ہے جس میں کوئی امریکی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے اور اس آپریشن کی سطح کو بڑھانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

صدر نے کہا کہ یہ محدود آپریشن مثالی طریقی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن سے متعلق کانگریس سے منظوری کا سوال چند قانون سازوں کے لیے ایک عوامی معاملہ بن کر رہ گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG