ہر دور ہر ملک میں زیورات ہمیشہ خواتین کی کمزوری رہے ہیں۔ لیکن، یہ بات بھی عالمگیر ہے کہ خواتین کے لیے یہ زیورات مرد تیار کرتے ہیں۔ اور یہ بات تو اور بھی زیادہ حیران کُن ہے کہ مغرب کے مشہور مصورPablo Picasso, Alexander Calder and Robert Rauschenbergجیسی فن کی دنیا کی نامور شخصیات نے زیور بھی بنائے۔اُن کے فن کے یہ نمونے نیویارک کے ایک عجائب گھر میں نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔
Diane Venetایک ایسی خاتون ہیں جنھوں نے نہ صرف خود جیولری تخلیق کی ہے، بلکہ اُن کے 130نمونوں کے ساتھ پکاسو کے 200عددPendant, Brooches, Ringsاُن کی نگرانی میں نیویارک کے Arts and Design Museumمیں رکھی گئی ہیں۔ عجائب گھر کی ڈائریکٹرHolly Hotchnerکہتی ہیں کہ اِس عجائب گھر میں زیادہ تر اُن فنکاروں کے فن کو ترجیح دی گئی ہے جو اپنے زیورات کے لیے مشہور نہیں تھے۔
’آرٹس اینڈ ڈرائن میوزیم‘ کےتحت خیال کیا جاتا ہے کہ جیولری یا زیورات فن کے اہم ترین نمونوں میں سے ایک ایسا نمونہ ہے جو نہ صرف عام زندگی بلکہ ثقافتوں اورنسلوں کے انداز، ذوق اور رنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔
ڈیان وینے کہتی ہیں کہ پکاسو کے بنائے ہوئے گلے کے آٹھ ہاروں میں سے ایک Grand Faune pendantکہلاتا ہے۔ رومن ماتھولوجی میں فان آدھا انسان اور آدھا جانور ہے اور جنگل کا دیوتا کہلاتا ہے۔
پکاسو کی بہت سی تصویروں میں بھی اِس کا استعمال نظر آتا ہے۔ نیو یارک کے عجائب گھر میں اِس نمائش میں شائقین کو زیورات کی تاریخ سے حال کے نمونوں تک کا سفر کروایا جاتا ہے۔
عجائب گھر کی ڈائریکٹر ہولی ہوچنر کہتی ہیں کہ ضروری نہیں کہ ہر مصور، ہر فنکار زیورات تخلیق کرسکے۔ مگر فن کا یہ چھوٹا سا نمونا بھی فن کی بلندیوں کو ظاہر کر سکتا ہے۔
آڈیو رپورٹ سنیئے: