رسائی کے لنکس

اسرائیلی حملے میں حسن نصراللہ کی ہلاکت، حزب اللہ کا جنگ جاری رکھنے کا اعلان

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعے کو بیروت پر کیے جانے والے حملے میں حسن نصر اللہ سمیت حزب اللہ کی سدرن کمانڈ کے کمانڈر علی کرکی اور ایڈیشنل کمانڈرز مارے گئے ہیں۔ حزب اللہ نے اسرائیلی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیل کا بڑا حملہ، کیا اس کا ہدف حسن نصر اللہ تھے؟

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر بڑا حملہ کیا ہے، جہاں زبردست دھماکوں کے ایک سلسلے نے متعدد عمارتوں کو مسمار کر دیا اور آسمان پر نارنجی اور سیاہ دھویں کے بادل چھا گئے۔

اس معاملے سے واقف دو ذرائع نے، جن میں سے ایک امریکی عہدہ دار تھے، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملوں کا ہدف حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ تھے۔ اسرائیلی فوج نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا حسن نصر اللہ اس جگہ موجود تھے یا نہیں۔ حزب اللہ نے ان رپورٹوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر نے ان کی روانگی کا اعلان بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر بڑے اسرائیلی فضائی حملے کے فوراً بعد کیا۔

نیتن یاہو، اقوام متحدہ سے خطاب کے لیے نیویارک ہیں اور وہ یہودی تہوار یوم سبت کے بعدہفتہ کی رات تک قیام کرنے والے تھے۔

لبنان کے دارالحکومت کے جنوب میں نواحی علاقوں میں یہ حملے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ سے خطاب کے فوراً بعد ہوئے، جس میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی مہم جاری رہے گی۔

حسن نصر اللہ بیروت حملے میں مارے گئے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بیروت حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ مارے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق اسرائیل کی فوج کے عربی زبان کے ترجمان افیخائی ادرعی نے ہفتے کو بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے حسن نصر اللہ کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیل نے جمعے کو حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا تھا۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس 'کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقے داہیہ میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب حزب اللہ کے رہنماؤں کی ملاقات جاری تھی۔

فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حسن نصر اللہ سمیت حزب اللہ کے متعدد اہم کمانڈر مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب حزب اللہ نے فوری طور پر حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے اسرائیلی دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

حسن نصراللہ کی ہلاکت کے دعوے پر حزب اللہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا

ایران کی حمایت یافتہ لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت کے دعوے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے جمعے کو بیروت میں ایک عمارت پر حملے میں حسن نصراللہ سمیت حزب اللہ کے اہم کمانڈرز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

لبنان کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ جمعے کو ہونے والے حملوں میں چھ افراد ہلاک اور 91 زخمی ہوئے ہیں جب کہ چھ منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی ہے۔ وزارتِ صحت نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت بھی نہیں بتائی ہے۔

حسن نصراللہ کی ہلاکت طویل تیاری کا نتیجہ ہے: سربراہ اسرائیلی فوج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل فوج کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل ہرزی ہلیوی نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ حسن نصر اللہ کا خاتمہ ہمارے ٹول باکس کا خاتمہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کی قیادت کو نشانہ بنایا جانا طویل تیاری کا نتیجہ ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعے کو بیروت پر کیے جانے والے حملوں میں حسن نصر اللہ سمیت حزب اللہ کی سدرن کمانڈ کے کمانڈر علی کرکی اور ایڈیشنل کمانڈرز مارے گئے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG