رسائی کے لنکس

US Israel Netanyahu
US Israel Netanyahu

براہِ راست لبنان کے لیے جنگ بندی کی تجاویز پر بات چیت جاری رکھیں گے: نیتن یاہو

اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے جب کہ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ داغنے کا سلسلہ جمعے کو بھی جاری رہا۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق پیر سے اب تک لبنان میں 600 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

15:44

نیتن یاہو آج اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو آج اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

نیتن یاہو کا یہ خطاب ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب غزہ میں جنگ بندی اور لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے تنازع کے خاتمے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

15:27

اسرائیل آئندہ دنوں میں لبنان میں جنگ بندی کی تجاویز پر بات چیت جاری رکھے گا: نیتن یاہو

اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے جمعے کو کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں اسرائیل لبنان کے لیے جنگ بندی کی تجاویز پر بات چیت جاری رکھے گا۔

بن یامین نیتن یاہو کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل جمعرات کو اسرائیل کے وزیرِ خارجہ نے لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے عالمی مطالبے کو مسترد کردیا تھا اور حملوں کے ساتھ آگے بڑھنے پر زور دیا تھا۔

واشنگٹن نے بھی خبردار کیا ہے کہ فریقین کے درمیان مزید کشیدگی دونوں طرف کے شہریوں کے لیے اپنے گھروں کو واپسی مشکل بنا دے گی۔

15:23

اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے، حزب اللہ نے بھی راکٹ داغ دیے

اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے جب کہ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ داغنے کا سلسلہ جمعے کو بھی جاری رہا۔

لبنان کے سرحدی علاقے شیبا کے میئر محمد سعب نے خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کو بتایا کہ جمعے کو ایک اسرائیلی حملے میں چار بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے نو افراد ہلاک ہوئے۔

لبنان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ لبنان میں پیر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 600 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے جمعے کو اسرائیل کے کریات اتا شہر کی طرف راکٹ داغے۔ البتہ اسرائیل کے مضبوط فضائی دفاعی نظام نے حزب اللہ کے متعدد راکٹوں کو تباہ کردیا۔

14:20

یمن سے تل ابیب کی جانب آنے والا میزائل تباہ

اسرائیل نے یمن سے تل ابیب کی جانب آنے والے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG