لبنان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہیلتھ ورکرز کی ہلاکت
عالمی ادارۂ صحت نے کہا ہے کہ لبنان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہیلتھ ورکر ہلاک ہوئے ہیں۔
ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اہانوم گیبریسس نے ایک آن لائن پریس بریفنگ میں بتایا کہ لبنان میں جاری بمباری کی وجہ سے طبی عملے کے کئی دیگر ارکان سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے۔
ان کا کہنا ہے تھا کہ بمباری کی وجہ سے ہنگامی حالات میں طبی امداد فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارۂ صحت جمعے کو طبی ساز و سامان کی کھیپ طے شدہ شیڈیول کے مطابق لبنان نہیں پہنچا سکے گا۔
اسرائیل کا بیروت میں حزب اللہ کے میڈیا آفس پر حملہ
اسرائیل نے ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے میڈیا آفس کی عمارت پر حملہ کیا ہے۔
یاس حملے سے بیروت کے جنوبی مضافات میں واقع حزب اللہ کے میڈیا ریلشنز کے دفتر کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
حزب اللہ کے عہدے داروں نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے حملے میں میڈیا آفس کا عملہ محفوظ رہا ہے۔
لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملوں سے بیروت کا باشورہ قبرستان متاثر
اسرائیل کا بیروت میں حزب اللہ کے مبینہ انٹیلی جینس ہیڈکوارٹر پر حملہ
اسرائیل کی فوج نے اپنی کارروائیوں میں حزب اللہ کی مزید تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے بیروت میں حزب اللہ کے مبینہ انٹیلی جینس ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا ہے۔