اسرائیلی حملہ: 'بیرونی جارحیت' کے خلاف دفاع کے حق دار ہیں: ایران
ایران کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ تہران سمجھتا ہے وہ "بیرونی جارحانہ اقدامات کے خلاف دفاع کا حق دار اور پابند" ہے۔
اسرائیلی حملوں کے بعد ایک بیان میں ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تہران علاقائی امن اور سلامتی سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو تسلیم کرتا ہے۔
مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ہے: بھارت
بھارت کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امن و سلامتی پر پڑنے والے اس کے اثرات پر گہری تشویش ہے۔
ترجمان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق بھارت تمام متعلقہ فریقین سے تحمل سے کام لینے اور مذاکرات اور سفارت کاری کے راستے اپنانے پر زور دیتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جاری دشمنی کسی کے فائدے میں نہیں ہے۔ 'یہاں تک کہ بے گناہ یرغمالوں اور شہری آبادی کو مسلسل نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔