رسائی کے لنکس

اسرائیلی فوج کی لبنان میں چھاپہ مار کارروائی، حزب اللہ کمانڈر کی گرفتاری کا دعویٰ

اسرائیل کی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت سے 30 کلومیٹر دور البترون میں چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ اس کارروائی میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جس کو حزب اللہ کا کمانڈر بتایا جا رہا ہے۔ زیرِ حراست شخص کو اسرائیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

15:37 3.11.2024

لبنانی دارالحکومت کے قریب اسرائیل کی چھاپہ مار کارروائی

لبنان کی فوج کے دو اعلیٰ حکام نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے دارالحکومت بیروت سے صرف 30 کلومیٹر دو ایک مقام پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق لبنانی فوج کا دو افسران کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے البترون میں چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔

البترون لبنان کے دارالحکومت سے 30 کلومیٹر دور ساحلی علاقہ ہے۔ لبنانی فوج کے حکام کا الزام ہے کہ اس علاقے سے ایک شہری کو اغوا کیا گیا ہے۔

اس کارروائی کی اطلاعات سامنے آنے کے فوری بعد لبنانی حکومت نے اس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG