رسائی کے لنکس

26ویں آئینی ترمیم سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور

20:45 20.10.2024

سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور

پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا سینیٹ نے آئین میں ترمیم کے لیے پیش کیا گیا بل دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا ہے۔

سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نےرائے شماری کے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کے بل کے حق میں 65 سینیٹرز نے ووٹ دیا اور چار نے اس کی مخالفت کی۔

ترمیم کے حق میں حکمران اتحاد میں شامل پاکستان مسلم لیگ(ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹیْ نے ووٹ دیا ہے۔ جب کہ اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام(ف) نے بھی بل کی حمایت کی ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے دو سینیٹرز اورمسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا نے بھی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔

اپوزیشن جماعتوں پاکستان تحریکِ انصاف، سنی اتحاد کونسل اور مجلسِ وحدت المسلمین نے ترمیمی بل پر کی شق وار منظوری کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔

سینیٹ کے بعد آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

آئین میں کیا ترامیم کی گئی ہیں تفصیل جاننے کے لیے یہاں کللک کیجیے۔

19:45 20.10.2024

شق وار منظوری میں حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل

آئین میں ترمیم کے لیے پیش کیے گئے بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

آئینی ترمیمی بل کی پہلی شق کے حق میں 65 سینیٹر نے ووٹ دیا اور چار نے مخالفت کی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس میں میرا ووٹ شامل نہیں ہے۔ اس طرح یہ ترمیم کی یہ شق دو تہائی اکثریت سے منظور کی جاتی ہے۔

سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

19:31 20.10.2024

آئین میں ترمیم کے لیے پیش کیے گئے بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع

پاکستان کے آئین میں ترمیم کے لیے رائے شماری کی تحریک پیش کردی گئی ہے۔

آئین میں ترمیم کے لیے پیش کیے گئے بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

اس سے قبل وزیرِ قانون نے ووٹنگ کی تحریک پیش کی جسے ایوان نے کثرتِ رائے سے منظور کیا ۔

چھبیسویں آئینی ترمیمی بل پر رائے شماری کی تحریک منظور ہونے کے بعد شق وار منظوری کی جارہی ہے۔

آئینی ترمیمی بل پر رائے شماری کے لیے چیئرمین سینیٹ نے ایوان کے تمام دروازے لاک کرنے کی ہدایت کردی۔

19:22 20.10.2024

آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش؛ صورتِ حال کیا ہے؟

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG