رسائی کے لنکس

افغانستان سے مذاکرات: عمران خان نے علی امین گنڈا پور کے اعلان کی حمایت کر دی

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 'انہیں' علی امین گنڈاپور کے پاؤں پکڑنے چاہئیں کہ خدا کے واسطے جا کر افغانستان سے بات کرو۔

20:26 13.9.2024

جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں جوڈیشل کمیشن کے رولز میں ترمیم کا مسلسل مطالبہ تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں اس پر کمیٹی بنائی گئی تھی۔ ترامیم کے مجوزہ ڈرافٹ میں کچھ تبدیلیوں پر اتفاق رائے ہوا۔ نیا ڈرافٹ آئندہ اجلاس میں ممبران کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کی تعیناتی کے رولز پر نظر ثانی کا ایجنڈا زیرِ بحث تھا۔ اس دوران یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر اجلاس سے اُٹھ کر چلے گئے تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس 28 ستمبر صبح دس بجے ہوگا۔ رولز ڈرافٹ پر تمام ممبران کی رائے لی گئی۔ یقینی بنایا گیا کہ ڈرافٹ رولز آئین سے مطابقت رکھتے ہوں۔تجاویز پر اتفاق رائے پیدا کیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ چیف جسٹس اور سینئر جج رولز ڈرافٹ رولز کارروائی کے مطابق ڈرافٹ تیار کریں۔

16:40 13.9.2024

190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان کے قریبی ساتھی ذلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی ذلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔

ذلفی بخاری کا 30 کنال کا پلاٹ بحق سرکار ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں چار کنال کا ایک اور پلاٹ، اٹک میں 1210 کنال سے زائد اراضی بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

16:32 13.9.2024

تحریکِ انصاف کے 10 ارکانِ اسمبلی کی گرفتاری، پارلیمنٹ لاجز سب جیل قرار

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ لاجز کو تحریکِ انصاف کے 10 گرفتار ارکان کے لیے سب جیل قرار دے دیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی منظوری سے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تحریکِ انصاف کے گرفتار ارکان میں شیر افضل مروت، عامر ڈوگر، شیخ وقاص اکرم، زین قریشی، محمد احمد چٹھہ، زبیر خان، اویس حیدر جکھڑ، سید احد علی شاہ، نسیم علی شاہ اور یوسف خان شامل ہیں۔

چیئرمین تحریکِ انصاف نے تحریکِ انصاف کے گرفتار ارکان کے لیے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کے 10 ارکانِ اسمبلی سمیت دیگر کے خلاف اسلام آباد پولیس نے 'پرامن اجتماع اور امنِ عامہ ایکٹ' کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تحریکِ انصاف نے آٹھ ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کیا تھا جس کے بروقت ختم نہ ہونے پر اس نئے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

15:45 13.9.2024

افغانستان سے مذاکرات کا بیان: علی امین گنڈاپور کے مؤقف کی حمایت کرتا ہوں، عمران خان

سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا کی جانب سے خود افغانستان سے مذاکرات کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت کے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 'انہیں' علی امین گنڈاپور کے پاؤں پکڑنے چاہئیں کہ خدا کے واسطے جا کر افغانستان سے بات کرو۔

وفاقی حکومت اور دفتر خارجہ کی موجودگی میں ایک صوبے کی جانب سے کسی دوسرے ملک سے بات چیت کے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ "دفتر خارجہ کو چھوڑو خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے ذیادہ متاثر ہے۔"

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی دہشت گردی ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو اس سے تعاون کریں۔ علی امین گنڈا پور ملک کے فائدے کی بات کر رہا ہے خدانخواستہ ملک کے خلاف بات نہیں کر رہا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے کسی بھی عہدے پر توسیع کی حمایت نہ کرنے کا اعلان خوش آئند ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ کسی بھی توسیع کو نہیں مانتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ کے لوگوں نے غائب کیا کسی کو نہیں پتا تھا کہ وہ کہاں گیا۔ سب کو پتا ہے کہ اس ملک میں کون لوگوں کو اٹھاتا ہے۔ علی امین گنڈاپور لاج رکھ رہا ہے بول نہیں رہا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ کوئی صوبہ کسی ملک سے مذاکرات نہیں کر سکتا۔

قومی اسمبلی میں خطاب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ کا افغانستان سے خود مذاکرات کرنے کا بیان فیڈریشن پر حملہ ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG