رسائی کے لنکس

سپریم کورٹ فل کورٹ اجلاس؛ زیرِالتوا کیسز نمٹانے کے لیے جسٹس منصور کے منصوبے پر عمل کا فیصلہ

سپریم کورٹ کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جاری فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

14:40

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس شروع

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں ججوں کے تحفظات سمیت مختلف عدالتی امور زیرغور آ سکتے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کے علاوہ تمام جج اجلاس میں شریک ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے باعث فل کورٹ اجلاس کا حصہ نہیں ہیں۔

اجلاس میں اہم انتظامی فیصلے بھی متوقع ہیں۔ یہ رپورٹس بھی سامنے آ رہی ہیں کہ اس اجلاس میں عدالتی اصلاحات پر بھی غور کیا جائے گا۔

12:11

کارِ سرکار میں مداخلت، ایمان مزاری شوہر سمیت گرفتار

اسلام آباد کی پولیس نے کارِ سرکار میں مداخلت کے الزام میں ایمان مزاری ایڈووکیٹ کو شوہر سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

ایمان مزاری کو آب پارہ پولیس نےحراست میں لیا۔ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

11:08

ضلع کرم میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ، دو اہلکار زخمی

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلعے کرم کے علاقے چار خیل میں فرنٹیر کور (ایف سی) کے بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں پر مبینہ حملہ کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق مبینہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ کی زد میں آ کر دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دونوں زخمی اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

09:23

’پاکستان کاروباری ماحول بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے‘

پاکستان کے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے لیے کاروباری ماحول بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں صحافیوں سے ہفتے کو گفتگو میں وفاقی وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنی معیشت کے ڈی این اے کو تبدیل کرنا ہوگا جس کے لیے درآمدات پر انحصار میں کمی شامل ہے۔

سرکاری اداروں کی نجکاری کا ذکر کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی اداروں کی نجکاری کرنی ہوگی جس کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئى اے) کی نجکاری کا زیادہ تر عمل نومبر میں مکمل کر لیا جائے گا۔

نجکاری کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوئی اڈے کی پرائیویٹائزیشن پہلے ہی مرحلے میں کر دی جائے گی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG