رسائی کے لنکس

اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام ایران کے فضائی حملے کو روکنے کے لیے متحرک ہے۔ یکم اکتوبر 2024
اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام ایران کے فضائی حملے کو روکنے کے لیے متحرک ہے۔ یکم اکتوبر 2024

براہِ راست اسرائیل پر ایرانی حملے ناکام اور غیر موثر رہے، وائٹ ہاؤس

اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے پر وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر نے ایرانی حملوں کو ناکارہ بنانے میں امریکی کردار کی بھی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حملے شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔

08:35

ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے: امریکی وزیرِ دفاع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

اپنے اسرائیلی ہم منصب یوو گیلنٹ سے ٹیلی فونک رابطے میں اسرائیل کی کارروائیوں سے متعلق بات چیت کی اور اسرائیل کے حقِ دفاع کی حمایت کو دہرایا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فورم ایکس کی ایک پوسٹ میں لائیڈ آسٹن نے بتایا کہ اسرائیلی وزیرِ دفاع سے گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ لبنانی حزب اللہ کو شمالی اسرائیل پر سات اکتوبر جیسے حملے کرنے سے روکنے کے لیے سرحد کے ساتھ اس کے انفراسٹرکچر کو تباہ کرنا ضروری ہے۔

08:27

اسرائیل کی حزب اللہ کے خلاف لبنان میں زمینی کارروائی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے خلاف کارروائی کے لیے لبنان کے جنوبی علاقے میں زمینی کارروائی شروع کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی کارروائی کو 'آپریشن ناردرن ایروز' کا نام دیا ہے جس میں اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والے دیہی علاقوں میں کارروائی کی جائے گی۔

بیان کے مطابق محدود حملوں کے لیے فضائیہ اور آرٹلری پیادہ فورسز کو مدد فراہم کر رہی ہیں۔

لبنان کے سرحدی علاقے ایتا الشاب کے مکینوں نے بتایا ہے کہ علاقے میں ہیلی کاپٹرز اور ڈرون کی پروازوں کے علاوہ بڑے پیمانے پر شیلنگ کی جا رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمۂ خارجہ نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ کے ڈپٹی لیڈر نعیم قاسم نے پیر کو کہا تھا کہ مزاحمتی فورسز زمینی لڑائی کے لیے تیاری ہیں۔

08:16

امریکہ نے سیکیورٹی بڑھانے کے لیے مشرق وسطیٰ میں چند ہزار اضافی فوجی بھیجے ہیں: پینٹا گون

امریکہ محکمہ دفاع نے پیر کو کہا ہے کہ سیکیوریٹی کو مضبوط بنانے اور اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل کے دفاع کے لیے تیار رہنے کے لیے "چند ہزار" اضافی فوجی مشرق وسطیٰ بھیج رہے ہیں۔

پینٹاگون کی پریس سیکریٹری سبرینا سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ موجودگی میں یہ اضافہ متعدد لڑاکا جیٹ طیاروں کےاسکواڈرن سے ہوگا۔

یہ پیش رفت لبنان میں حالیہ حملوں اور حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کے قتل کے بعد سامنے آئی ہے، جو مشرق وسطیٰ میں اس بار اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ میں ایک اہم اضافہ ہے۔

اضافی فورس میں F-15E اسٹرائیک ایگل، F-16، A-10 اور F-22 لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن اور ان کے لیے درکار اہلکار شامل ہیں۔

جیٹ طیاروں کو روٹیٹ کرنا تھا اور پہلے سے موجود اسکواڈرن کی جگہ لینیتھی تھا۔ تاہم اس کے بجائے اب موجودہ اور نئے دونوں اسکواڈرن موجود رہیں گے تاکہ فضائی طاقت کو دوگنا کیا جا سکے۔

مزید پڑھیے

08:15

ایران کو توقع ہے کہ حزب اللہ گروپ اپنے قائد کی ہلاکت کا خود بدلہ لے گا، تجزیہ کار

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نےمسلمانوں پرزور دیا ہے کہ وہ لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ کھڑے رہیں اور اپنے وسائل سے اس کی مدد کریں۔ لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان کم ہے کہ ایران اسرائیل پر حسن نصراللہ کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے براہ راست حملہ کرے گا۔

مبصرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران خطے میں موجود پراکسی ملیشیاؤں پر انحصار جاری رکھے گا کیونکہ وہ اسرائیل کے ایران پر کسی براہ راست وار کو ٹالنا چاہتا ہے۔

لندن کے کنگز کالج میں مشرق وسطی کی سیکیورٹی کے پروفیسر اہرون بریگمین نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اسرائیل نے اتوار کے روز یمن میں حوثی باغیوں پر ایک ایسے وقت میں حملے کے ذریعے جب اس نے لبنان پر بمباری جاری رکھی ہے، ایران کواسکی دوسری پراکسی کےذریعہ بھی واضح پیغام دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG