رسائی کے لنکس

کان فلم فیسٹیول کا آغاز منگل سے،ماہرہ خان پاکستان کی نمائندگی کریں گی


دنیا بھرکی فلم نگری سے جڑے افراد جس میلے کا پورے سال انتظاراوراس کا حصہ بننے کے لئے سخت محنت کرتے ہیں وہ اب سے چند گھنٹوں بعد شروع ہونے والا ہے۔

جی ہاں۔۔ہم بات کررہے ہیں 71ویں کان فلم فیسٹول کی جو 8 مئی سے شروع ہو کر 19مئی تک جاری رہے گا۔

کان فیسٹیول پاکستانی شائقین کے لئے اس بار کچھ خاص اہمیت اس لئے بھی رکھتا ہے کہ پہلی بار ایک پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کان فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔

ماہرہ خان نے کان فیسٹول میں شرکت کے بارے میں کہا کہ کان ایسا فلمی میلہ ہے جس کا انتظار لوگ پورے سال کرتے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ کان فلم فیسٹول میں شریک ہونے کا موقع مل رہا ہے۔ میرا ہمیشہ سے یہ نظریہ رہا ہے کہ عورت کی اہمیت اور کردار کو کسی اور کو نہیں بلکہ خود خواتین کو دنیا پر ثابت کرنے کا حق ہونا چاہئے۔

ماہرہ نے دلچسپ اندازمیں کہا کہ کان فیسٹول کے حوالے سے بس ایک مشکل اور ایکسائٹمنٹ ہے کہ میں روایتی لباس پہنوں یا مغربی پہناوے میں فیسٹیول کی رونقوں کا حصہ بنوں۔

پاکستان کے لئے تو کسی اداکارہ کی کان فلم فیسٹیول میں شرکت نئی بات ہے۔ یہ پہلی بار ہے لیکن بالی وڈ کی حسینائیں تو کافی عرصے سے کان فیسٹیو ل کی رونقوں کا حصہ بنتی آ رہی ہیں جن میں سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے سرفہرست ہیں۔ اس سال بھی نہ صرف ایشوریا رائے بلکہ کنگنا راناوت بھی کانز فلم فیسٹول میں شریک ہوں گی۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق اداکارہ اور ہدایتکارہ نندیتا داس کی فلم ’منٹو‘ کو کانز فلم فیسٹیول کے ان سرٹن ریگارڈ کیٹیگری کے لئے چنا گیا ہے۔ فلم میں اداکار نوازالدین صدیقی نے پاکستان اوربھارت کے مایہ ناز ناول نگار سعادت حسن منٹو کا کردار ادا کیا ہے اور ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو بڑے پردے پر عمدگی سے پیش کیا ہے۔

کان فلم فیسٹیول کی آفیشیل ویب سائٹ کے مطابق کان فلم فیسٹول 2018 کی جیوری کی صدر کیٹ بلانچیٹ ہوں گی ۔

یہ عالمی طور پر خواتین کے حقوق کے لئے چلنے والی ’می ٹو‘ مہم کا اثر ہے یا کچھ اور، کان فلم فیسٹول کی 5 ارکان پر مشتمل جیوری میں تین خواتین شامل ہیں۔ اس مقابلے میں 18 فلمیں دکھائی جائیں گی۔

برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق کان فلم فیسٹول کی اوپننگ ایرانی ڈائریکٹر اصغر فرہادی کی فلم ’ایوری باڈی نوز‘ سے ہو گا۔’’ایٹ وار،تھری فیسز، انڈر دا سلولیک، کولڈ وارسمیت دیگر فلمیں بھی کان فلم فیسٹول میں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔

یو این سرٹین ریگارڈ میں علی عباسی کی بارڈر، یوفوریا، گرل اور دیگر فلمیں ایوارڈ کے حصول کے لئے قسمت آزمائیں گی۔

XS
SM
MD
LG