رسائی کے لنکس

ملائیشیا : سمارٹ ٹیکنالوجی کے پلانٹ کی تنصیب پر تحفظات


ملائیشیا : سمارٹ ٹیکنالوجی کے پلانٹ کی تنصیب پر تحفظات
ملائیشیا : سمارٹ ٹیکنالوجی کے پلانٹ کی تنصیب پر تحفظات

ملائیشیا نے کہاہے کہ وہ آسٹریلیا کی کمپنی سے مطالبہ کرے گا کہ چین سے باہر کئی عشروں میں پہلی بار بنائے جانے والے اپنی طرز کے منفرد ارتھ پراسیسنگ پلانٹ کے حفاظتی انتظامات میں مزید اضافہ کرے۔

پلانٹ دنیا بھرکی سمارٹ فونز سے لے کر کروز میزائل تک تمام ہائی ٹیک آلات کی تیاری میں استعمال کی جانے والی معدنیات کی تقریباً 30 فی صد ضروریات پوری کرسکے گا۔

تاہم مقامی آبادی پلانٹ کی تنصیب کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔ ان کا کہناہے کہ پلانٹ کا تابکار فضلہ ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرے گا۔

پراجیکٹ کے بارے میں بین الاقوامی جوہری توانائی کے ادارے کے عہدے داروں کی زیر قیادت نو ماہرین کی ایک ٹیم کی جانب سے جمعرات کو جاری کی جانے والی رپورٹ عمومی طورپر مثبت ہے۔ تاہم پلانٹ لگانے والی کمپنی لائنز کارپوریشن نے کہاہے کہ وہ پلانٹ کے فضلے اور پلانٹ کی عمر ختم ہونے کے بعد اسے ٹھکانے لگانے کے مؤثر اقدامات کرے گی۔

حکومت کا کہناہے کہ وہ اس وقت تک کمپنی کو پلانٹ چلانے کا لائسنس جاری نہیں کرے گی جب تک کمپنی آئی اے ای اے کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بناتا۔

ملائیشیا حکومت کی درخواست پر اس ماہ کے شروع میں بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم نے چھ روز ملائیشیا میں پلانٹ کے جائزے میں گذارے تھے۔

اس سے قبل ملائیشیا میں اسی انداز کے ایک پلانٹ کو ، جسے جاپان کی ایک کمپنی مٹسو بیشی چلارہی تھی،1992ء میں مقامی آبادی کے اس احتجاج کے بعد بند کردیاگیاتھا کہ اس کی تابکاری سے کئی ایسے بچے پیدا ہورہے تھے جن میں پیدائشی نقائص موجود تھے یا وہ مہلک امراض میں مبتلا تھے۔

لائنز کارپوریشن کا کہناہے 23 کروڑ ڈالر مالیت کے پلانٹ میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اور یہ پلانٹ مکمل طورپر محفوظ ہے۔ کمپنی اس پلانٹ کے لیے خام مال مغربی آسٹریلیا سے منگوائے گی۔

XS
SM
MD
LG