رسائی کے لنکس

مریم نواز کی ریلی فیصل آباد پہنچنے کے بعد روک دی گئی


مریم نواز کی ریلی فیصل آباد کے قریب پہنچنے پر روکی گئی۔
مریم نواز کی ریلی فیصل آباد کے قریب پہنچنے پر روکی گئی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ریلی کو اتوار کی رات فیصل آباد پہنچنے پر پولیس نے روک دیا ہے۔

مریم نواز فیصل آباد میں ریلی سے خطاب کرنے والی تھیں۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا، ’’ میری ریلی کو پولیس نے روک دیا ہے۔ ریلی کو کنٹینر لگا کر روکا گیا ہے ‘‘

مریم نواز نے اپنی جماعت کے حامیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ رکاوٹوں کی پروا کیے بغیر ریلی ان کا استقبال کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے اور اس طرح انہوں نے نواز شریف سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز فیصل آباد میں ریلی سے خطاب کیلئے آج دوپہر کو رائے ونڈ میں اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے روانہ ہوئی تھیں۔ روانگی سے پہلے انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں جو حذب اختلاف کے لیڈروں اور کارکنوں کو گرفتار کرتی ہے اور ریلیوں اور سڑکوں کو روک دیتی ہے ۔

مریم نواز
مریم نواز

انہوں نے اس موقع پر ایک ایسا کرتا پہنا ہوا تھا جس پر نواز شریف کی تصویر تھی جس کے نیچے لکھا تھا، ’’نواز شریف کو رہا کرو!‘‘

XS
SM
MD
LG