رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا


ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 21 واں اور آج کا دوسرا میچ افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کارڈف میں کھیلا گیا۔ تاہم، بارش نے میچ کو بری طرح متاثر کیا اور میچ کو 48 اوورز تک محدود کرنا پڑا۔

جنوبی افریقہ کو یہ میچ جیتنے کے لئے 127 رنز کا ہدف درکار تھا۔ تاہم، اس نے 29 ویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر 131 رنز بنا کر یہ میچ آسانی سے جیت لیا۔

جنوبی افریقہ نے میچ کے آغاز پر ٹاس جیت کر پہلے افغانستان کو بیٹنگ کا موقع دیا، جس کے تحت افغانستان نے 125 رنز بنائے۔ لیکن، بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں اپنائے جانے والے طریقہ کار کے تحت جنوبی افریقہ کو یہ میچ جیتنے کے لئے 48 اوورز میں 127 رنز کا ہدف حاصل کرنا تھا۔

127 رنز کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے جنوبی افریقہ کے اوپنرز ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے اننگز کا آغاز کیا اور اسکور کو بغیر کسی نقصان کے آگے بڑھاتے رہے، یہاں تک کہ افغانستان 18 اوووز میں 80 رنز بنانے میں کامیاب ہوگیا۔

اس اسکور میں ہاشم عاملہ کے 25 اور ڈی کوک کے 54 رنز شامل تھے۔ تاہم، جیسے ہی 100 رنز کا ہندسہ عبور ہوا ڈی کوک کو گلبدین نائب نے آؤٹ کر دیا۔

انہوں نے 68 رنز بنائے تھے جبکہ نئے آنے والے بیٹسمین فلکوایو تھے۔ انہوں نے 17 رنز اسکور کئے جبکہ ہاشم عاملہ نے 41 رنز بنائے اور یہ میچ اپنی ٹیم کے نام کر دیا۔

افغانستان 125 رنز بنا کر آؤٹ:
افغان کھلاڑی حضرت اللہ زازئی 22، نور علی زدان 32، رحمت شاہ 6، حشمت اللہ شاہدی 8، اصفر افغان صفر، محمد نبی ایک، اکرام علی خیل 9، گلبدین نائب 5، راشد خان 35، حامد حسن صفر اور آفتاب عالم بھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ افغان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔ ٹیم میں اصغر افغان کو شامل کیا گیا۔

پوائنٹس ٹیبل :
جنوبی افریقہ اب تک چار میچز کھیل چکا ہے جس میں سے3 میں اسے شکست ہوئی اور میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ اس لئے اس کا ایک پوائنٹ ہے۔ وہ نویں نمبر پر ہے۔ تاہم، افغانستان کی جھولی میں ابھی تک ایک بھی پوائنٹ نہیں۔

XS
SM
MD
LG