رسائی کے لنکس

پاکستان بھارت کشیدگی کا اثر بالی ووڈ پر بھی


سونو نگم ایک تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ (فائل فوٹو)
سونو نگم ایک تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ (فائل فوٹو)

پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی نے بالی وڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ گلوکار سونو نگم، ایکٹر رنویر سنگھ اور سینئر فنکار نانا پاٹیکر بھی میڈیا پر جاری بحث کی زد میں آ گئے ہیں۔

سونو نگم نے ایک انٹرویو کے دوران میڈیا پر تنقید کی اور کہا کہ میڈیا اور صحافیوں کو زمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ "میڈیا کسی کی موت پر جشن کس طرح مناسکتا ہے؟ کہیں کے بھی لوگ مریں، ہیں تو سب انسان ہی۔"

​بھارتی میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق سونو نگم نے میڈیا پر شدید تنقید اس لیے بھی کی کہ میڈیا نے ان کے ایک حالیہ بیان کو بدل دیا تھا جس میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ کتنا اچھا ہوتا اگر میں پاکستان میں پیدا ہوتا اور پھر مجھے بھی بھارتی میوزک انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے بڑی آفرز آتیں۔ میڈیا نے اس بیان کا ابتدائی حصہ یعنی "کتنا اچھا ہوتا اگر میں پاکستان میں پیدا ہوتا" لے کر اس پر بحث شروع کردی تھی جس پر سونو نگھم نے برہمی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ فن، کھیل اور وطن پرستی الگ الگ چیزیں ہیں جنہیں ’مکس‘ نہیں کیا جاسکتا۔

ایک اور واقعے میں اداکار نانا پاٹیکر نے پاکستان بھارت کشیدگی سے متعلق ایک صحافی کے سوال پر یہ کہہ کر برہمی کا اظہار کیا کہ وہ ان سے کوئی متنازع بیان دلوانہ چاہتا ہے۔

XS
SM
MD
LG