رسائی کے لنکس

اداکارہ میشا شفیع کا علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی سنگر اور ٹی وی وی لو فلم کی اداکارہ میشا شفیع نے بھارت اور پاکستان میں یکساں مشہور اداکار اور گلوکار علی ظفر پرالزام لگایا ہے کہ علی ظفر نے انہیں مختلف موقعوں پر جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔

ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں میشا نے کہا کہ علی ظفر نے انہیں ایک سے زیادہ مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب وہ مزید خاموش نہیں رہ سکتیں۔ ان کی والدہ اور ٹی وی ڈراموں کی ایکٹریس صباحمید نے ان کا ساتھ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے یہ واقعات سب کے سامنے لاکر بہادری کا کام کیا ہے۔

میشا نے مقامی میڈیا کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ یہ بات انہوں نے سب سے پہلے اپنے شوہر کو بتائی تھی اور مجموعی طور پر تین لوگ اس کے بات سے آگاہ تھے۔

میشا کے مطابق ان کے ساتھ یہ واقعات اس وقت پیش آئے جب وہ دو بچوں کی ماں تھیں اور انڈسٹری میں قدم جمع چکی تھیں۔

میشا نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ہمارے معاشرے میں ایسی آواز اُٹھانے میں ہچکچاہٹ محسوس کی جاتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اُن جیسی خود مختار اوردو بچوں کی ماں کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو دوسری خواتین کے ساتھ کیا کچھ ہو سکتا ہے۔

بقول میشا’ مجھے امید ہے میرے آواز اٹھانے سے دوسری خواتین کے لیے مثال قائم ہوگی اور وہ اب چپ نہیں رہیں گی۔۔۔۔

میشا شفیع سینیر ٹی وی آرٹسٹ صبا حمید کی صاحبزادی ہیں۔ میشا خود بھی اداکارہ ہیں اور ’ 'محبت خواب کی صورت‘،’ 'یہ زندگی تو وہ نہیں‘جیسے مشہور ڈراموں میں اپنے فن کا لوہا منوا چکی ہیں۔ جبکہ سن 2013میں انہوں نے ہالی ووڈ فلم’ 'ریلکٹنٹ فنڈامنیٹلسٹ‘میں بھی کام کیا تھا۔

’ بھاگ ملکھا بھاگ ‘ان کی مشہور بالی ووڈ فلم ہے جس کی کاسٹ میں ان کے علاوہ فرحان اختر اور سونم کپور جیسے نام بھی شامل تھے۔

گلوکاری کی بات کی جائے تو وہ ’کوک اسٹوڈیو‘ میں عارف لوہار کے ساتھ ’جگنی‘ اور ’بھولے بھالے‘، ’آیا لڑئیے‘،’ سُن وے بالوری‘، ’لک ہلنا‘جیسا مشہور گانا گا چکی ہیں۔

میشا شفیع ، پہلا کیس نہیں

شو بزنس انڈسٹری میں جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کی خبریں نئی نہیں، لیکن معاشرتی رسم ورواج اور بدنامی کے خوف سے وہ اس بارے میں خاموش رہتی تھیں۔ لیکن اب فنکارائیں ایسے واقعات کو سامنے لانے اور ایسے واقعات کی کھلے عام شکایت کرنے سے احتراز نہیں کرتیں، بلکہ ان واقعات کےخلاف آواز اٹھاتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ وقفے وقفے سے اس طرح کے واقعات منظر عام پر آ رہے ہیں۔

حالیہ مہینوں میں نہ صرف فنکاراؤں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو میڈیا سے شیئر کئے بلکہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی اس میں شامل تھیں جیسے نادیہ جمیل، فیشن ڈیزائنر ماہین خان، فریحہ الطاف وغیرہ۔

پاکستان کے علاوہ بھارت اور ہالی ووڈ کی کئی اداکارائیں بھی یہ إقرار کر چکی ہیں کہ انہیں مختلف مواقعوں پر ہراساں کیا گیا تھا۔ ان میں گائنتھ پلتھرو، ایشلے جوڈ، جنیفر لارنس اور ڈیزی ایرانی کے نام شامل ہیں۔

علی ظفر نے الزامات مسترد کر دیے

میشا شفیع کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا ٹوئیٹر پر جواب دیتے ہوئے علی ظفر کا کہنا ہے کہ الزامات غلط ہیں لیکن وہ الزامات کا جواب الزامات سے نہیں دیں گے بلکہ ان الزامات کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔

XS
SM
MD
LG