کراچی —
پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری خصوصا ًسینما کے لئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ نوجوان پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز لگے بندھے موضوعات سے ہٹ کر نت نئی کہانیوں پر فلمیں بنا رہے ہیں اور اس کی تازہ مثال ہے اسپورٹس پر بننے والی پاکستان کی پہلی فلم ”میں ہوں شاہد آفریدی۔“
آج سے ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جانے والی ”میں ہوں شاہد آفریدی“ کے پروموز نے ریلیز سے پہلے ہی میڈیا اورشائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
اداکار ہمایوں سعید اور سکستھ سگما کی پروڈیوز اور سید علی رضا کی ڈائریکٹ کردہ ”میں ہوں شاہد آفریدی“ میں ہمایوں سعید، ماہ نوربلوچ، جاوید شیخ جیسے مستند اسٹارز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ فلم کی ایک اور خاص بات اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کی گیسٹ اپرئنس بھی ہے۔
فلم ڈسٹری بیوٹرزمانڈوی والا انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی فلمز کے مطابق محبت، دھوکے، طاقت اور ادھورے خوابوں کے گرد بنی فلم کی کہانی ایک نوجوان نعمان حبیب کے گرد گھومتی ہے جو شاہد آفریدی کی طرح کامیاب کرکٹر بننے کے خواب دیکھتا ہے لیکن اس کو یہ جان کر دھچکا پہنچتا ہے کہ جس کلب کے لئے وہ کھیلتا ہے وہ دیوالیہ ہو چکا ہے۔ اپنے مستقبل کی خاطر کلب کو بچانے کے لئے نوجوان کرکٹر ماضی کے مشہور کرکٹر ہمایوں سعید کی مدد چاہتا ہے اور یہیں سے کہانی کے دلچسپ اتار چڑھاؤ کا آغاز ہوتی ہے۔
فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر ندیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ ان کے ادارے کے لئے پاکستان کی پہلی اسپورٹس فلم ریلیز کرنا اعزاز کی بات ہے۔ بھاری بجٹ سے تیار کی جانے والی ”میں ہوں شاہد آفریدی“ کی شاندار کہانی، جاندار پرفارمنس اور خوبصورت گیتوں کی وجہ سے فلم یقیناً ہِٹ ہو گی اور تھیٹرز کا رُخ کرنے والے شائقین کے لئے بھرپور تفریح ثابت ہوگی۔
کراچی : ایٹریم سنیما میں پریمئر شو
بدھ کو کراچی کے ایٹریم سینما میں فلم کا ستاروں سے سجا پریمئر ہوا جس میں گلیمر ورلڈ کے تمام بڑے بڑے ناموں نے شرکت کی جن میں آمنہ شیخ اور محب مرزا سے لے کر ثمینہ پیرزادہ تک سبھی شامل تھے۔ اور فلم دیکھنے کے بعد سب ہی فلم کی تعریف کرتے دکھائی دئیے۔
ماہ نور بلوچ کا آئٹم سانگ
ٹی وی کی منجھی ہوئی خوبصورت اداکار ہ ماہ نور بلوچ نے آئٹم سونگ کرکے سب کو چونکا دیا۔ ماہ نور کے گلیمر سے بھرپور بولڈ اینڈ بیوٹی فل اسٹائل ان کے پرستاروں کے لئے خوشگوار سرپرائز ثابت ہوا۔
فلم کے دیگر گانے بھی معیاری ہیں اور میوزک چارٹس میں روز بروز اُوپر کے نمبروں کی جانب سفر کررہے ہیں۔