کہا جاتا ہے کہ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی۔ کل کے دشمن آج کے دوست اور آج کے دوست کل کے دشمن ہوتے ہیں۔ کچھ یہی صورت حال ان دنوں پاکستان کی سیاست میں دیکھنے میں آرہی ہے۔
ایک جانب پاکستان تحریک انصاف ان جماعتوں سے اتحاد بنا چکی ہے جن پر ماضی میں وہ کڑی نکتہ چینی کرتی رہی ہے جیسے کہ مسلم لیگ قاف یا ایم کیو ایم ہیں۔ دوسری جانب ماضی کی حکمراں جماعت مسلم لیگ نون بھی پاکستان تحریک انصاف کی مخالفت کے لیے پیپلز پارٹی جیسی جماعتوں سے اتحاد کررہی ہے جو ماضی میں اس کی سخت حریف رہی ہے۔
ہمارے ساتھی قمر عباس جعفری نے سیاسی تجزیہ کاروں ڈاکٹر عاصم اللہ بخش، ڈاکٹر ہما بقائی، پی ایس پی کے سربراہ مصطفےٰ کمال اور ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے گفتگو کرکے اس حوالے سے ایک رپورٹ تیار کی ہے۔
ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ اس قسم کے اتحاد سیاست میں کوئی انہونی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا: