رسائی کے لنکس

 فائل فوٹو
فائل فوٹو

حزب اللہ کے راکٹ حملے سے اسرائیل میں سات ہلاکتیں؛ طیاروں کی جنوبی بیروت میں بمباری

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کی جانب سے داغے گئے راکٹس کے باعث سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

15:46 1.11.2024

مغربی کنارے میں 'انروا' کے دفتر کو نقصان پہنچایا گیا ہے: انروا چیف کا دعویٰ

اقوامِ متحدہ کی ریلیف ایجنسی برائے فلسطین (انروا) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بلڈوزرز نے جمعرات کو مغربی کنارے میں ادارے کے دفتر کو نقصان پہنچایا ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج نے ادارے کے دفتر کو نقصان پہنچانے کی تردید کی ہے۔

انروا کے چیف فلپ لازارینی کا کہنا ہے دفتر کو بری طرح نقصان پہنچا ہے اور اب یہ قابلِ استعمال نہیں رہا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ "انروا کے دفتر کے قریب دہشت گردوں نے اسرائیلی فوج کو نقصان پہنچانے کے لیے دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جس کے پھٹنے سے شاید ادارے کے دفتر کو نقصان پہنچا ہے۔"

پیر کو اسرائیل نے ایک بل کی منظوری دی تھی جس کے تحت انروا کو اسرائیل میں کام کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ اس پابندی سے انروا کی غزہ میں جاری امدادی سرگرمیاں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

XS
SM
MD
LG