رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بائیڈن کا نیتن یاہو کو فون، ایران کو جواب دینے پر بھی گفتگو ہوئی، وائٹ ہاؤس

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ نائب صدر کاملا ہیرس بھی اس فون کال میں شامل تھیں۔

13:53 9.10.2024

گزشتہ روز 230 اہداف کو نشانہ بنایا گیا: اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے گزشتہ روز غزہ اور لبنان میں 230 مقامات پر اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اخبار ’ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں عسکری تنظیم حزب کے 185 ٹھکانوں پر گزشتہ روز حملے کیے گئے تھے جب کہ غزہ میں حماس کے 45 ٹھکانے نشانہ بنائے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔ فورسز کی فضائی کارروائیوں اور انتہائی قریب سے فائرنگ کے تبادلے میں کئی عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

جنوبی لبنان میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

13:27 9.10.2024

حزب اللہ کا سرحد پر اسرائیلی فوج کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے سرحد کے قریب اسرائیل کی فوج کو نشانہ بنایا ہے۔

بدھ کو ایک بیان میں حزب اللہ نے کہا ہے کہ سرحد کے قریب واقع گاؤں لبونح میں اسرائیلی اہلکاروں پر مارٹر گولے اور راکٹ داغے ہیں۔

اسرائیل کی فوج نے حزب اللہ کے دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

13:22 9.10.2024

جنوبی لبنان میں جھڑپیں، اسرائیل کے تین فوجی زخمی

اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقوں میں اس کے تین اہلکار لڑائی میں زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعات منگل اور بدھ کو پیش آئے ہیں۔

یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ تینوں اہلکاروں کس طرح کے واقعات میں زخمی ہوئے ہیں۔

12:59 9.10.2024

وسطی اور شمالی غزہ میں اسرائیل کی بمباری سے 18 افراد ہلاک

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وسطی اور شمالی غزہ میں اسرائیل کی بمباری سے 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پانچ بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔

وسطی غزہ میں بریج اور نصیرات کے پناہ گزین کیمپ اسرائیلی حملوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

مقامی صحافیوں کے مطابق حملوں کے بعد تین بچوں سمیت نو افراد کی لاشیں الاقصی اسپتال لائے گئے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG