رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بائیڈن کا نیتن یاہو کو فون، ایران کو جواب دینے پر بھی گفتگو ہوئی، وائٹ ہاؤس

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ نائب صدر کاملا ہیرس بھی اس فون کال میں شامل تھیں۔

16:49 9.10.2024

‘ایران نے اسرائیل سے کشیدگی میں عرب ممالک کو غیر جانب دار رہنے کا انتباہ کر دیا’

ایران کے ایک سینئر عہدے دار کا کہنا ہے کہ تہران نے خلیج کی عرب ریاستوں کو خبردرا کر دیا تھا کہ اگر انہوں نے اپنی فضائی حدود یا اڈے ایران کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت دی تو یہ کسی صورتِ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایرانی عہدے دار نے ایسے وقت میں یہ تبصرہ کیا ہے جب ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بدھ کو سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتہ ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد سے اسرائیل کے ردِ عمل کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں جس میں عرب ریاستوں کا کردار بھی زیرِ بحث ہے۔

سینئر ایرانی عہدے دار نے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ ایران نے خلیجی ریاستوں پر واضح کر دیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف اپنی فضائی حدود یا اڈے استعمال نہ ہونے دیں۔ اگر ایسا ہوا تو یہ تمام خلیجی ممالک کا مشترکہ فیصلہ تصور کیا جائے گا۔

مزید جانیے۔

16:57 9.10.2024

اسرائیل میں چاقو حملے سے چھ افراد زخمی، پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ حدیرہ شہر میں کیے گئے چاقو کے ’دہشت گردانہ‘ حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے اور پولیس نے حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چاقو سے حملے چار مختلف مقامات پر کیے گئے جن میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ جب کہ پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

17:09 9.10.2024

اسرائیل پر حزب اللہ کے راکٹ حملے میں دو افراد ہلاک

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے راکٹ حملے سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسرائیل کی ایمبولینس سروس کے مطابق کریا شمونا نامی قصبے پر حزب اللہ کے فائر کیے گئے راکٹ گرنے سے ایک مرد اور ایک خاتون ہلاک ہوئے ہیں۔

فوج نے بتایا ہے کہ لبنان سے ایک ساتھ 20 راکٹ اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے تھے۔

17:50 9.10.2024

اسرائیلی حملوں کے باوجود حزب اللہ منظم ہے: روس

روس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے باوجود حزب اللہ منظم ہے اور اس کی چین آف کمانڈ ختم نہیں ہوئی ہے۔

وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے کہا ہے کہ مغربی ممالک اور بالخصوص امریکہ اور برطانیہ نے مشرقِ وسطیٰ میں دوغلی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے اور اسرائیل کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک سے اسرائیل کی مدد کی وجہ سے خطے میں کشیدگی بڑھی ہے لبنان میں شہریوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

روس نے اسرائیل کی جانب سے شام میں کارروائیوں پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG