رسائی کے لنکس

براہِ راست لبنان میں صوبائی دارالحکومت میں بلدیہ کے دفتر پر بمباری، میئر کی ہلاکت کی اطلاعات

لبنان کے نو میں سے ایک صوبے (گورنریٹ) النبطیہ پر کے مرکزی شہری النبطیہ میں بلدیہ کی مرکزی عمارت پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بلدیہ کی عمارت پر حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

15:28

لبنان میں صوبائی دارالحکومت میں بلدیہ کے دفتر پر بمباری

لبنان کے نو میں سے ایک صوبے (گورنریٹ) النبطیہ پر کے مرکزی شہری النبطیہ میں بلدیہ کی مرکزی عمارت پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا ہے۔

قبل ازیں النبطیہ کے گورنر نے بتایا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے بدھ کی صبح نو مقامات پر حملے کیے ہیں۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق سرحدی علاقے میں واقع النبطیہ میں بلدیہ کی مرکزی عمارت اور دیگر املاک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلدیہ کی عمارت پر حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اس حملے میں شہر کے میئر کی بھی موت ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق میئر احمد خلیل بھی بمباری کا نشانہ بنے ہیں جس کی تصدیق مختلف سیکیورٹی ذرائع بھی کر رہے ہیں۔

13:14

اسرائیلی فضائیہ کے ایک ہی مقام پر 11 حملے، اموات کا اندیشہ

لبنان کے جنوبی علاقے النبطیہ کے گورنر نے بتایا ہے کہ اس علاقے میں اسرائیل بدھ کی صبح سے 11 مقامات کو نشانہ بنا چکا ہے۔

ان 11 حملوں کے حوالے سے گورنر حوایدہ ترک کا کہنا تھا کہ شدید حملوں کے سبب آگ کی ایک قطار ہے جو اس علاقے میں لگی ہے۔

گورنر نے ان حملوں میں اموات کا اندیشہ ظاہر کیا ہے البتہ انہوں نے ہلاک افراد کی تعداد نہیں بتائی۔

گزشتہ ہفتے اسی علاقے میں ایک کاروباری مرکز کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ مقام مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔ حکام نے اس حملے میں ایک شخص کی ہلاکت اور چار کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

13:07

جنوبی لبنان پر بمباری میں 15 افراد ہلاک

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملوں میں 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان میں قنا کے علاقے پر بمباری کی ہے۔

اسرائیل کی فورسز نے قنا پر بمباری کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

لبنان کے محکمۂ شہری دفاع کے رضا کاروں کا کہنا ہے کہ بمباری سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے 15 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

12:56

امریکی فضائی کمپنی ’ڈیلٹا‘ کی کئی ماہ کے لیے اسرائیل کی پروازیں منسوخ

امریکہ کی ڈیلٹا ایئرلائن نے پانچ ماہ کے لیے اسرائیل کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکہ کی ڈیلٹا ایئر لائن نے نیو یارک کے جے ایف کے ایئر پورٹ سے تل ابیب کے لیے پروازیں منسوخ کی ہیں۔

ڈیلٹا ایئرلائن کے مطابق 15 اکتوبر 2024 سے 31 مارچ 2024 تک اس کی تل ابیب کے بن گورین ایئرپورٹ کے لیے پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔

ڈیلٹا ایئر لائن کا کہنا ہے کہ اس نے خطے میں جاری تنازعے پر سیکیورٹی اور انٹیلی جینس رپورٹ کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG