رسائی کے لنکس

نیپال: لاپتا امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری


نیپال کی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ (ہیلی کاپٹرکی) تلاش کا کام زلزلے کے امدادی سرگرمیوں کے وسائل پر اثر انداز ہو گا۔

امریکہ کی فوج نیپال میں لاپتا ہونے والے میرین کور کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہے لیکن تاحال اس میں انھیں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر نیپال میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں شامل تھا۔

یو ایس پیسیفک کمانڈ کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ ہیلی کاپٹر منگل کو چاریکوٹ گاؤں کے قریب لاپتا ہو گیا تھا۔ یہ وہ علاقہ ہے جو منگل کو آنے والے زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقو میں شامل ہے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزے کی شدت 7.3 بتائی گئی تھی۔

تلاش کی سرگرمیوں میں نیپالی فوجی، امریکہ اور نیپال کے جہاز شریک ہیں۔

نیپال کی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ (ہیلی کاپٹرکی) تلاش کا کام زلزلے کے امدادی سرگرمیوں کے وسائل پر اثر انداز ہو گا۔

وزارت دفاع کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر پر چھ امریکی میرینز اور دو نیپالی شہریوں سمیت آٹھ افراد سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

عہدیداروں کے کہنا ہے یہ ایک " دشوارگزار پہاڑی علاقہ" ہے اور ان کے بقول اگر ہیلی کاپٹر کسی وادی میں اتر گیا تو وہاں سے وہ ریڈیو پیغامات بھیجنے کے قابل نہیں ہو گا۔

لاپتا ہونے والے ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں کے ایک آپریشن میں شامل تھا۔

XS
SM
MD
LG