رسائی کے لنکس

کرونا وائرس: امریکہ میں اموات 51 ہزار، مریض نو لاکھ ہو گئے


کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں مریضوں کی تعداد 9 لاکھ ہوگئی ہے، جبکہ اموات کی تعداد 51 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ اٹلی، اسپین اور فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد کم جبکہ کینیڈا اور آئرلینڈ میں تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ امریکہ کی طرح برطانیہ میں وبا کا عروج برقرار ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق، جمعے کو 210 ملکوں اور خود مختار علاقوں میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 28 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار تک پہنچ گئی۔

24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں 768، اٹلی میں 420، فرانس میں 389، اسپین میں 367، آئرلینڈ میں 220، بیلجیم میں 189، کینیڈا میں 147، سویڈن میں 131، نیدرلینڈز میں 112 اور ترکی میں 109 مریض دم توڑ گئے۔ میکسیکو میں 99، برازیل میں 94، ایران میں 93، جرمنی میں 78، پرو میں 62، روس میں 60، بھارت میں 59 افراد ہلاک ہوئے۔

اٹلی میں اموات کی مجموعی تعداد 25969، اسپین میں 22524، فرانس میں 22245، برطانیہ میں 19506، بیلجیم میں 6679، جرمنی میں 5653، ایران میں 5574، چین میں 4632 اور نیدرلینڈز میں 4289 ہے۔ برازیل میں 3407، ترکی میں 2600، کینیڈا میں 2294، سویڈن میں 2152، سوئزرلینڈ میں 1578، میکسیکو میں 1069 اور آئرلینڈ میں 1014 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں جمعہ کی سہہ پہر تک 900 اموات ہوچکی تھیں، جس کے بعد کل تعداد 51100 سے زیادہ ہوگئی تھی۔ اب تک 49 لاکھ شہریوں کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ ہوچکے تھے جن میں 9 لاکھ 6 ہزار مثبت آئے ہیں۔

امریکہ کی 10 ریاستوں میں ایک ہزار سے زیادہ شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیویارک میں 21283، نیوجرسی میں 5428، مشی گن میں 3085، میساچوسیٹس میں 2360، الی نوئے میں 1688، پینسلوانیا میں 1685، کنیٹی کٹ میں 1639، لوزیانا میں 1601، کیلی فورنیا میں 1534 اور فلوریڈا میں 1012 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

نیویارک میں 2 لاکھ 76 ہزار اور نیوجرسی میں پورے ایک لاکھ کیسز سامنے آچکے ہیں۔ سب سے کم کیسز الاسکا میں 337 اور سب سے کم 7 اموات وایومنگ میں ہوئی ہیں۔

اسپین میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار، اٹلی میں ایک لاکھ 92 ہزار، فرانس میں ایک لاکھ 59 ہزار، جرمنی میں ایک لاکھ 54 ہزار، برطانیہ میں ایک لاکھ 43 ہزار اور ترکی میں ایک لاکھ 4 ہزار ہوچکی ہے۔ ایران میں 88 ہزار، چین میں 82 ہزار، روس میں 68 ہزار اور برازیل میں 51 ہزار کیسز سامنے آچکے ہیں۔

دنیا بھر میں 7 لاکھ 75 ہزار مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ان میں جرمنی کے ایک لاکھ 6 ہزار، اسپین کے 92 ہزار، امریکہ کے 90 ہزار، چین کے 77 ہزار، ایران کے 66 ہزار، اٹلی کے 60 ہزار، فرانس کے 43 ہزار اور برازیل کے 26 ہزار شہری شامل ہیں۔

چار علاقے ایسے ہیں جہاں کرونا وائرس نمودار ہوا تھا۔ لیکن اب تمام کیسز کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ سینٹ لوسیا میں 15، گرین لینڈ میں 11 اور سینٹ بارتھ میں 6 مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی اور وہ سب صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ان کے علاوہ ماریطانیہ میں 7 مریضوں کا علم ہوا تھا۔ ان مریض کا انتقال ہوگیا جبکہ باقی چھ صحت یاب ہوگئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG