رسائی کے لنکس

ایم کیو ایم کی 23 رکنی نئی رابطہ کمیٹی کا اعلان


نئی رابطہ کمیٹی میں ڈاکٹر نصرت، انجینئر ناصر جمال اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ڈپٹی کنوینئرر ہوں گے۔

پاکستان کی سیاسی جماعت متحدہ قومی مومومنٹ کے قائد الطاف حسین نے 23 نئی رابطہ کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔

ایم کیو ایم کے قائد نے یہ اعلان جنرل ورکرز کے اجلاس سے خطاب میں اتوار کیا۔

نئی رابطہ کمیٹی میں ڈاکٹر نصرت، انجینئر ناصر جمال اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ڈپٹی کنوینئرر ہوں گے۔

حیدر عباس رضوی، نسرین جلیل، ڈاکٹر صغیر احمد، واسع جلیل، عامر خان، اسلم آفریدی بھی نئی رابطہ کمیٹی میں شامل ہیں۔

کراچی میں ایم کیوایم کی تنظیمی کمیٹی کا نیا انچارج ندیم احسان کو بنایا گیا ہے جب کہ جب کہ جوائنٹ انچارج ارشاد کمالی ہوں گے۔

الطاف حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں تنظیم نو کا عمل معمول کا حصہ ہے۔
XS
SM
MD
LG