رسائی کے لنکس

واشنگٹن میں ایم کیو ایم کے یوم تاسیس کی تقریب


MQM Foundation day
MQM Foundation day

تقریب کے منتظمین کی امیدوں کے برعکس امریکہ میں موجود ایم کیو ایم پاکستان کے بعض مرکزی رہنما تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں متحدہ قومی مومنٹ نے اپنا 32 واں یوم تاسیس منایا اور اپنے سربراہ الطاف حسین کے ساتھ تجدید عہد وفا کیا۔

نیویارک، اٹلانٹا اور دیگر شہروں کی طرح واشنگٹن کے قریب ورجینیا کے مقامی کلچرل سینٹر میں منعقد ہونے والے یومِ تاسیس کے اس پروگرام میں سیکڑوں خواتین اور مرد کارکنان موجود تھے جو اپنے قائد کے حق میں نعرے بلند کر رہے تھے۔

تقریب کے منتظمین کا کہنا تھا کہ امریکہ میں موجود بعض مرکزی رہنماؤں سینیٹر خوش بخت شجاعت، فیصل سبز واری اور حیدر عباس رضوی میں سے کسی رہنما کی تقریب میں شریکت متوقع ہے لیکن یہ تمام رہنما تقریب شریک نہیں ہوئے۔

واشنگٹن میں ہونے والی یومِ تاسیس کی تقریب میں پارٹی کی سال گرہ کے کیک بھی کا ٹے گئے جبکہ کارکنان اور عہدیداروں نے پارٹی کے قائد کے ساتھ وفاداری کا عہد کیا۔

اس موقع پر خطاب میں ایم کیو ایم امریکہ کے آرگنائزر اور کراچی کے سابق ڈپٹی میئر متین یوسف نے 'مائنس ون فارمولا' مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کل بھی اپنے قائد کے ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد اور کارکنان کے درمیان دلوں کے رشتے ہیں جنہیں کسی سازش سے ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ایم کیو ایم کے یومِ تاسیس کی ان تقاریب میں بعض مقامات پر محافلِ موسیقی بھی منعقد کی گئیں جن میں مقامی فنکاروں نے شرکت کی اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

XS
SM
MD
LG