رسائی کے لنکس

پاکستان میں محرم کا آغاز

پاکستان میں محرم الحرام1437ء کا چاند نظر آگیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق یوم عاشور ہفتہ 24 اکتوبر کو ہوگا۔ چاند نظر آنے کے ساتھ ہی ملک بھرکی تمام امام بارگاہوں میں محرم کی مجالس کا آغاز ہوگیا ہے اور سوز و نوحہ خوانی بھی شروع ہوگئی

محرم کے مہینے میں اور خاص کر پہلے عشرے کے دوران تقریباً ہر دن ہی ماتمی جلوس نکالے جاتے ہیں، جن میں عزاداران نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے ہیں جبکہ ذوالجناح، تعزیئے، شبیہ اور علم بھی جلوس کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔

کراچی میں ’علم‘ و دیگر تبرکات کی تیاری کے حوالے سے دیگر علاقوں کی طرح انچولی بھی سرفہرست ہے۔ ایک علم اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک کہ اس پر پنجہ، پھریرا ۔۔یا۔۔ پٹکا نہ لگاہو۔

’علم‘ ، ’پنجہ‘، ’علی اصغر کا جھولا‘، ’ناد علی‘ اور دیگر تبرکات عزا خانے میں پانی سے باقاعدہ پاک کرکے رکھے جاتے ہیں۔ تقریباً ہر گھر میں عزاخانہ ہوتا ہے جہاں عبادت کی جاتی ہے۔

ان تبرکات کی تیاری کے حوالے سے پیش ہیں کچھ تصویری جھلکیاں:

مزید لوڈ کریں

16x9 Image

وسیم صدیقی

Waseem A. Siddiqui reports for VOA Urdu Web from Karachi
XS
SM
MD
LG