رسائی کے لنکس

پی ایس ایل فائیو: ملتان سلطانز کو 'ہوم ایڈوانٹج' ہو گا


ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں لگ بھگ 12 سال بعد آج بین الاقوامی کھلاڑی میدان میں اُتریں گے۔ (فائل فوٹو)
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں لگ بھگ 12 سال بعد آج بین الاقوامی کھلاڑی میدان میں اُتریں گے۔ (فائل فوٹو)

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں دو دن کے وقفے کے بعد آج میدان سجے گا۔ ملتان میں میزبان ٹیم ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں لگ بھگ 12 سال بعد بین الاقوامی کھلاڑی میدان میں اُتریں گے۔ اس سے قبل 2008 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان یہاں میچ کھیلا گیا تھا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم شہر سے ہٹ کر بہاولپور روڈ پر واقع ہے۔ اس کی تعمیر 1999 میں شروع کی گئی تھی اور 2001 کو اس کا باقاعدہ افتتاح ہوا۔

یہاں فلڈ لائٹس بھی نصب ہیں جب کہ یہاں 24 ہزار آٹھ سو سے زائد شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

ملتان اسٹیڈیم 12 برس بعد بڑے ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:55 0:00

مقامی صحافی شاہد صدیق کے مطابق 26 ایکڑ پر محیط اس گراؤنڈ میں پانچ ٹیسٹ اور سات ایک روزہ میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ آخری مرتبہ یہاں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچ کھیلا گیا تھا۔ جس میں پاکستان نے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کو ہوم کراؤڈ کا فائدہ ہو گا۔ اور اُنہیں اپنے مداحوں کے سامنے اپنی قابلیت دکھانے کا موقع ملے گا۔

اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ (فائل فوٹو)
اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ (فائل فوٹو)

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہیں۔ بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے یہاں ٹرپل سینچری بھی اسکور کی تھی۔

ملتان کی وکٹ کو بیٹنگ کے لیے سازگار سمجھا جاتا ہے۔ 2003 میں یہاں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔ جس میں انضمام الحق نے سنچری کے ذریعے پاکستان کو شکست سے بچایا تھا۔

پاکستان سپر لیگ کے تحت یہاں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ مبصرین اُمید کر رہے ہیں کہ 12 سال کے طویل انتظار کے بعد بین الاقوامی کھلاڑیوں کی ملتان آمد سے شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رُخ کرے گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے، پشاور زلمی تیسرے، ملتان سلطانز چوتھے، کراچی کنگز پانچویں جب کہ لاہور قلندر آخری نمبر پر ہے۔

XS
SM
MD
LG