رسائی کے لنکس

ممبئی حملہ کیس، فیصلہ قانون کی بالادستی کا ثبوت: بھارتی وزیرِ داخلہ کا بیان


بھارتی وزیرِ داخلہ، پی چدم برم
بھارتی وزیرِ داخلہ، پی چدم برم

بھارتی وزیرِ داخلہ، پی چدم برم نے ممبئی حملہ کیس میں سنائے گئے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجمل قصاب کو مجرم قرار دینا اور اُس کے دو ساتھیوں کو رہا کرنا اِس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت میں قانون کی حکمرانی ہے۔

اُنھوں نے فیصلہ آنے کے بعد نئی دہلی میں نامہ نگاروں کے سامنے بیان دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ایک کو مجرم قرار دینا اور دو کو رہا کرنا عدلیہ کی آزادی ، بے خوفی اور ایمانداری کا ثبوت ہے۔

اِس معاملے کی سماعت کھُلی عدالت میں قانون کے مطابق ہوئی اور ملزموں کو اپنے دفاع کا پورا موقع دیا گیا۔

پی چدم برم نے یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ، بقول اُن کے، پاکستان کے لیے ایک پیغام ہے کہ ‘اُسے یہاں دہشت گردی برآمد نہیں کرنی چاہیئے۔’

‘اور، اگر وہ (پاکستان) ایسا کرتا ہے اور یہاں دہشت گرد پکڑے جاتے ہیں تو ہم اُنھیں انصاف کے کٹہرے تک لانے اور سزا دلانے کے اہل ہیں۔’

خیال رہے کہ پاکستان نے بارہا اِس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنی سر زمین کو بھارت مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

اِس سلسلے کی تازہ یقین دہانی پاکستان کے وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے تھمپو میں اپنے بھارتی ہم منصب ڈاکٹر من موہن سنگھ سے ملاقات کے وقت بھی کرائی تھی۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG