رسائی کے لنکس

لیگی سیاست: ق کا ف سےملن ۔۔۔ ن کیلے؟


لیگی سیاست: ق کا ف سےملن ۔۔۔ ن کیلے؟
لیگی سیاست: ق کا ف سےملن ۔۔۔ ن کیلے؟

ایسے وقت میں جب این آراو سے جڑے معاملات پاکستان کی سیاست میں ایک ہلچل کی سی فضا پیدا کر رہے ہیں، مسلم لیگ کے ایک بڑے گروپ قاف لیگ کا عددی اعتبار سے ایک چھوٹے گروپ فنکشنل لیگ سے جاکر ملنا کیا معنی رکھتا ہے؟ وائس آف امریکہ کے اس سوال کا جواب دیتےہوئے ق لیگ کے سینیٹر ایس ایم ظفرنے کہا ہے کہ اس بارے میں حتمی رائے تو پارٹی کے پانچ اکتوبر کے اجلاس کے بعد ہی دی جا سکتی ہے لیکن ابھی تک پارٹی قیادت سے جو بات ہوئی ہے اس کے مطابق یہ مسلم لیگ نواز کے لیے کھلی پیشکش ہے, ان کے لیے ایک راستہ ہم نے کھول دیا ہے کہ اگر وہ چوہدری برادران کی قیادت میں قاف لیگ کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے تو پیرصاحب پگاڑا کے ساتھ تو بات کر سکتے ہیں۔ ہم نے چھتری کھول دی ہے اور مسلم لیگ کی قیادت کہہ رہی ہے کہ ہم نے گیند نوازشریف کے کورٹ میں پھینک دی ہے۔
سینیٹر ایس ایم ظفر کا کہنا تھا کہ نواز لیگ کے فوری طور پر تو اقتدارمیں آنے کے امکانات نہیں اور وہ اخباری سطح پر اسٹیبلشمنٹ سے دور بھی نظر آ رہی ہے لیکن جس طریقے سے حالیہ پیش رفت ہوئی ہے اس میں اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ن لیگ اور قاف لیگ اگر متحد ہو جائیں یا ان دونوں گروپوں کا انضمام ہو جائے تو پارلیمنٹ کی ان کی تعداد کسی بھی واحد اکثریتی پارٹی کے ارکان سے زیادہ ہو جاتی ہے۔۔۔تفصیلات آڈیو فائل میں۔۔۔

XS
SM
MD
LG