رسائی کے لنکس

خلائی اسٹیشن کے ’کولنگ کے نظام‘ میں نقص: ناسا

ناسا کی ترجمان کے مطابق اس خلائی اسٹیشن پر تین روسی، دو امریکی اور ایک جاپانی خلا باز موجود ہیں جنہوں نے بجلی کی کھپت کو کم کرنے کے لیے اسٹیشن کے کچھ معمولی ’آپریٹنگ سٹسم‘ بند کیے ہیں۔

امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے ’کولنگ‘ کے نظام میں کچھ مسائل سامنے آئے ہیں لیکن حکام کے مطابق اسٹیشن پر موجود عملے کو فوری طور پر کسی طرح کا خطرہ نہیں ہے۔

ناسا کے ترجمان کیلے ہمفیریز نے بدھ کو بتایا کہ 100 ارب ڈالر کے اس تحقیقاتی کمپلیکس پر نصب ’کولنگ پمپ‘ کے ایک حصے میں نقص سامنا آیا ہے۔ یہ خلائی اسٹیشن زمین سے تقریب 400 کلومیڑ اوپر چکر لگا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ انجینئرز اس بات کا تعین کر رہے ہیں یہ خرابی ’سافٹ ویئر‘ کی ہے یا ’ہارڈ وئیر‘ کی اور اُن کے بقول اس کی مرمت کے لیے خلا میں چلنے کی ضرورت بھی پیش آ سکتی ہے۔

ناسا کی ترجمان کے مطابق اس خلائی اسٹیشن پر تین روسی، دو امریکی اور ایک جاپانی خلا باز موجود ہیں جنہوں نے بجلی کی کھپت کو کم کرنے کے لیے اسٹیشن کے کچھ معمولی ’آپریٹنگ سٹسم‘ بند کیے ہیں۔
XS
SM
MD
LG