رسائی کے لنکس

’پی سی بی‘ نے ناصر جمشید کو بھی معطل کر دیا


معطلی کے دوران ناصر جمشید تاحکم ثانی کسی بھی ملکی یا غیر ملکی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ وہ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ’مشکوک افراد‘ سے تعلق کے شعبے میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کرنے کے بعد پیر کو ایک اور کھلاڑی ٹیسٹ اوپنر، ناصر جمشید کو بھی معطل کر دیا ہے۔

معطلی کی اطلاع ’پی ایس ایل‘ کی گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر دی ہے،جبکہ پاکستان کا مقامی میڈیا بھی اس خبر کو شہ سرخیوں میں نمایاں کئے ہوئے ہے۔

معطلی کے دوران ناصر جمشید تا حکم ثانی کسی بھی ملکی یا غیر ملکی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ وہ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ناصر کے خلاف یہ کارروائی ’اینٹی کرپشن کوڈ‘ کی خلاف ورزی پر کی گئی ہے۔

ناصر جمشید کے حوالے سے ایک الزام میں کہا جا رہا تھا کہ شرجیل خان، خالد لطیف کے معاملے میں انہوں نے ہی مبینہ طور پر بکیز سے دونوں کھلاڑیوں کے رابطے کرائے تھے۔

ناصر جمشید ’پی ایس ایل‘ کھیلنے والی کسی ٹیم کا حصہ نہیں۔ انہوں نے آخری بار دو سال قبل قومی ٹیم میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

XS
SM
MD
LG