نیٹو حکام نے بتایا ہے کہ افغانستان میں تعینات بین الاقوامی سکیورٹی فورس میں شامل ایک فوجی جمعرات کو شدت پسندوں کے ایک حملے میں ہلاک ہو گیا۔ مشرقی افغانستان میں ہونے والے اِس حملے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
بدھ کو ملک کے جنوبی اور شمالی حصوں میں سڑک میں نصب بم پھٹنے اور عسکریت پسندوں کے حملے میں دو نیٹو فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
نو برس قبل شروع ہونے والی جنگ میں اتحادی افواج کو رواں سال سب سے زیادہ جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور دس ماہ سے کچھ زائد عرصے کے دوران اس کے کم از کم 610 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔