رسائی کے لنکس

کابل حملے میں حقانی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا شبہ


نیٹو افواج کے کمانڈر جنرل جان ایلن
نیٹو افواج کے کمانڈر جنرل جان ایلن

افغانستان میں اتحادی افواج کے امریکی کمانڈر جنرل جان ایلن نے کہا ہے کہ کابل کے نواح میں سپوژمائے ہوٹل پر ہونے والا مہلک حملہ پاکستان میں مفرور حقانی نیٹ ورک کے جنگجوؤں کی کارروائیوں سے مماثلت رکھتا ہے۔

طالبان جنگجوؤں نے قرگاہ جھیل کے کنارے پر واقع اس معروف ہوٹل پر حملہ کرکے وہاں جاری ایک تقریب میں شریک درجنوں افراد کو یرغمال بنایا لیا تھا جنھیں رہا کروانے کے لیے سکیورٹی فورسز کا آپریشن تقریباً 12 گھنٹے تک جاری رہا اور اس واقعے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے۔

جنرل ایلن نے جمعہ کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تازہ ترین حملہ گزشتہ ہفتے کابل میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں خلل ڈالنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد کیا گیا۔

’’افغان نیشنل سکیورٹی فورسز اور اتحادی افواج کے ذرائع نے تسلیم کیا ہے کہ اس حملے میں حقانی نیٹ ورک کی جھلک ملتی ہے، جس نے پاکستان کی حفاظت میں رہتے ہوئے معصوم افغانوں کو نشانہ بنانے اور اُنھیں ہلاک کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔‘‘

XS
SM
MD
LG