رسائی کے لنکس

نیپال: پناہ گزین کیمپ میں آتش زدگی، ہزاروں افراد بے گھر


نیپال: پناہ گزین کیمپ میں آتش زدگی، ہزاروں افراد بے گھر
نیپال: پناہ گزین کیمپ میں آتش زدگی، ہزاروں افراد بے گھر

نیپال کے ایک پناہ گزین کیمپ پر بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں سینکڑوں جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

منگل کے روز ہونے والی آتش زدگی کا نشانہ بننے والے اقوام متحدہ کا گولدھپ پناہ گزین کیمپ کھٹمنڈو سے مشرق میں تقریباً 500 کلومیٹر پر واقع ہے۔

اس حادثے میں کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی، تاہم فرانسیسی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ 20 افراد کو علاج معالجہ فراہم کیا گیا جن میں سے دو شدید زخمی تھے۔

آتش زدگی کے وقت تقریباً چار ہزار افراد کیمپ میں موجود تھے۔

اس کیمپ کے پناہ گزین ان ایک لاکھ سے زیادہ نیپالی نسل کے افراد میں شامل ہیں جنہیں 1990 کے عشرے کے آغاز میں ملک سے زبردستی نکال دیا گیاتھا۔ یہ بے دخلی حکام کی جانب سے ان اصلاحات کے بعد عمل میں آئی تھی جن کا مقصد اکثریتی بودھ آبادی کی ثقافت کا فروغ اور نیپالی زبان پر پابندی لگانا تھا۔

اقوام متحدہ نے پچھلے سال کہاتھا کہ 40 ہزار سے زیادہ بے گھر نیپالی پناہ گزینوں کو امریکہ اور دوسرے مغربی ممالک میں دوبارہ بسایا جاچکاہے۔

XS
SM
MD
LG