اتوار کے روز نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہزاروں سوگوار،سابق وزیر اعظم گریجا پرساد گوئرالا کے آخری دیدار کے لیے، جنہوں نے ملک کو صدیوں قدیم شہنشاہیت سے نکالنے میں ہمالیہ کے اس خطے میں آباد قوم کی راہنمائی کی تھی، قطاروں میں کھڑے ہوئے۔
ان کا انتقال ہفتے کی صبح 86 سال کی عمر میں ہوا تھا۔
نیپال کےوزیر اعظم مادھیو کمار نے دشارتھ اسٹیڈیم میں ، جہاں سابق وزیر اعظم کے جسد خاکی کو رکھا گیا تھا،ان پر قومی پرچم ڈالا۔
پروگرام کے مطابق سابق وزیر اعظم کی چتا کو آگ دکھائی جائے گی۔
سابق وزیر اعظم کوئیرالا نیپال کی کانگریس پارٹی کے سربراہ تھے اوروزیر اعظم کی حیثیت سے انہوں نے اپنے عہدے کی پانچ مدتیں پوری کی تھیں۔ انہیں اپنے ملک میں ، جسے اکثروپیشتر بےچینی کاسامنا رہا، توازن قائم رکھنے والی ایک قوت کے طورپر دیکھا جاتا تھا۔