پاکستان میں بھارتی چینلز کے ساتھ ساتھ پاکستانی چینلز بھی ہر گھڑی اور ہر لمحہ وہیں کے ڈرامے اور سیریلز پیش کرتے رہتے ہیں۔ لیکن، اس کے باوجود، پاکستانی ڈرامے کی قدر کم نہیں ہوئی۔
بے شک گھر گھر وہیں کے ڈرامے دیکھے جاتے ہوں۔ لیکن، پاکستانی ڈراموں کی کشش نے لوگوں کو اب بھی اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ چینلز جن پر ’انڈین اسٹف‘ پیش نہیں ہوتا کب کے بند ہوگئے ہوتے۔
پی ٹی وی کے بعد پاکستانی ڈرامے کو جس چینل نے سب سے زیادہ آگے بڑھنے میں مدد دی ان میں ’ہم‘ ٹی وی بھی پیش پیش ہے۔ اسی چینل سے اِن دنوں ایک نیا ڈرامہ سیریل پیش کیا جارہا ہے جس کا نام ہے ’جنم جلی‘۔
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے۔۔اس کا موضوع ’عورت‘ ہے۔ اس کی کہانی صائمہ اور اس کی ساس ’بے جی‘ کے گرد گھومتی ہے۔
’بے جی‘ ایک ادھیڑ عمر عورت ہے جس کے دو بیٹے ہیں اور دونوں سے وہ بہت محبت کرتی ہے مگر اپنی بہوؤں سے اسے گویا ایک قسم کا سخت بیر ہے۔ خاص کر چھوٹے بیٹے اسد کی بیوی صائمہ سے تو اسے نفرت ہے۔
اس نفرت کی وجہ ہے ضائمہ کے یہاں ہر بار ہونے والی لڑکیاں۔ بے جی لڑکیوں کی پیدائش کی قطعی مخالف ہے اور یہ سمجھتی ہے کہ لڑکیوں کی پیدائش کی قصور وار خود اس کی بہو ہے۔
اسی حسد میں، بے جی کے دل میں یہ خیال آتا ہے کہ کیوں نہ وہ اسد کی شادی اپنی بھانجی شائستہ سے کرا دے۔ یوں بھی شائستہ اسے بہت پسند تھی۔ اس خیال کا آنا تھا کہ صائمہ کے لئے پریشانیوں کے نئے باب کھلنے لگتے ہیں۔ وہ اس صورتحال سے خود کو کس طرح نکال پائے گی ۔۔؟ اور ۔۔کامیاب ہو بھی سکے گی یا نہیں ۔۔۔یہ اس ڈرامے کا تانا بانا ہے۔
’جنم جلی‘ کی ہدایات دی ہیں فہیم برنی نے، جبکہ اسے تحریر کیا ہے ایڈیسن نے۔ پیشکش ہے افضل علی کی جبکہ اداکاروں میں شامل ہیں آمنہ الیاس، جگن کاظم، عماد عرفانی، اظفر رحمٰن، جویریہ عباسی اور اسما عباس۔