رسائی کے لنکس

گلوبل وارمنگ پر ایک نئی فلم ۔۔۔ فیوچر ویدر


ان دنوں امریکہ کے کئی فلمی میلوں میں ایک ایسی فلم کی نمائش کی جارہی ہے جس میں مستقبل کے موسموں کو موضوع بنایا گیا ہے۔ اس فلم کا مقصد لوگوں کو آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے خبردار کرنا اور اپنے بچوں کو ایسا مستقبل فراہم کرنے پر آمادہ کرنا ہے جس میں وہ بلا خوف وخطر سانس لے سکیں۔ اس فلم کا نام ہے فیوچر ویدر

امریکہ کے دور افتادہ دیہی علاقے مڈ ویسٹ کے پس منظر میں یہ فلم ایک تیرہ سالہ سائنس دان لاڈری کے گرد گھومتی ہے۔ جن کا کردار نبھایا پیریلا ہنی جارڈن نے۔ موسموں کی تبدیلی میں اس کی غیر معمولی دلچسپی کو ان کی ٹیچر کی حوصلہ افزائی نے جلا بخشی۔

ماں کے چھوڑ کر جانے کے بعد لاڈری اکیلا رہنے کی کوشش کرتی ہے ۔لیکن اسے پودوں کی حیات پر اپنے تجربات ادھورے چھوڑ کر اپنی دادی کے ساتھ رہنے پر مجبور کر دیا جاتا ہے ۔

نیویارکر میگزین میں گلوبل وارمنگ پر چھپنےو الی ایک کہانی سے متاثر ہوکر فلم کا سکرپٹ لکھا ہے فلم کا سکرپٹ لکھا ہے ڈائریکٹر جینی ڈیلر نے ۔ ان کا کہناہے کہ اس مسئلے اور اس بچی کے تنہا رہ جانے والی صورتحال میں کچھ تعلق تھا ۔ اس کی دنیا بکھر گئی تھی ۔

لاڈری کی دادی کے کردار میں ایمی میڈیگن کا رو ل فلم کا سب سے کلر فل کیریکٹر قرار دیا جا رہا ہے ۔

یہ فلم چھ سال کے عرصے میں سائنسی اور تفریحی موضوعات کی گرانٹس سے تیار کی گئی ۔ لیکن ڈائریکٹر اور رائٹر جینی ڈیلر کہتی ہیں کہ انہیں انسانی کہانیوں ، عورتوں کی کہانیوں میں بہت دلچسپی ہے ۔انہیں لگتا ہے کہ خواتین کو خواتین کی کہانیاں فلم سکرین پر دیکھنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے ۔

فیوچر ویدر نامی یہ فلم ان دنوں میساچوسٹس کے ایک فلم فیسٹول میں دکھائی جا رہی ہے ۔

XS
SM
MD
LG