انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور اسمارٹ فون بنانے والی مشہور امریکی کمپنی اپیل نے اپنا جدید ترین سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہےجنھیں آئی فون 7 اور آئی فون 7 پلس کا نام دیا گیا ہے۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں بدھ کو ہونے والے ایک میڈیا تقریب کے دوران اپیل نے آئی فون کا نیا ماڈل آئی فون سیون اور بڑا آئی فون سیون پلس لانچ کیا ہے،جو آئی فون 6 کے مقابلے میں اپیل کا جدید سمارٹ فون ہے۔
نئے آئی فون کو مکمل نئے فون کے بجائے آئی فون 6 کی ایک ارتقا کہا جا رہا ہے۔ لیکن، اس میں تین بڑی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ آئی فون کے نئے ماڈل میں ہیڈ فون لگانے کے لیےجیک نہیں ہے اور وسیع زاویہ کا 12 میگا پکسل کیمرہ کے ساتھ نیا حساس ٹچ ہوم بٹن متعارف کرایا گیا ہے۔
نئےآئی فون میں نئے کیمرے کی ٹیکنالوجی، گرد اور پانی سے محفوظ نظام موجود ہے جبکہ یہ دستیاب رنگوں کے علاوہ دو مزید رنگوں میں بھی دستیاب ہوگا۔
آئی فون سیون اور آئی فون سیون پلس مارکیٹ میں فروخت کی تاریخ:
آئی فون کے نئے فون کو لگ بھگ سابقہ ماڈل کی قیمت پر فروخت کیا جائےگا۔ '23جی بی' آئی فون سیون کی قیمت امریکی خریداروں کے لیے 649 ڈالر ہے اور پلس فون کی قیمت 719 ڈالر ہےجسے 16 ستمبر سے 25 ملکوں میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
آئی فون 7 اور پلس فون سابقہ فون سے کتنا الگ ہے:
آئی فون سافٹ وئیر آئی او ایس 10 کے ساتھ ہے
آئی فون سیون جدید سافٹ وئیر کے فائدے کے ساتھ ہے جسے اپیل کے موبائل آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 10 کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔اپیل کے مطابق یہ مکمل طور پر بصری تبدیلیوں کے ساتھ نہیں ہے لیکن نئی خصوصیات کے ساتھ بھرا ہے۔
طاقتور فون
ڈیجٹیل الیکڑانک کی مشہور امریکی کمپنی اپیل کے سی ای او ٹم کک کے مطابق آئی فون کے نئے فون میں طاقتور چپ10 A نصب ہے. اپیل کا دعویٰ ہے کہ کسی بھی آئی فون کے لیے یہ اب تک تیار کی جانے والی سب سے طاقتور چپ ہے جو آئی فون 6 کی چپ اے9 کے مقابلے میں 40 گنا تیز ہے۔
نئے رنگ
آئی فون سیون اور پلس فون پانچ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ نیا آئی فون سلور ،گولڈ، روز گولڈ رنگوں کے علاوہ سیاہ رنگ اور ایک نئے رنگ چمکدار سیاہ (گلوسی پیانو بلیک) رنگوں میں بھی پیش کیا جارہا ہے۔
نئے ماڈل کے آئی فون کی خصوصیات:
آئی فون 7 کا طاقتور کیمرا: پیشن گوئیوں کے مطابق آئی فون سیون اور پلس میں دو مختلف کیمرے نصب ہیں۔ آئی فون سیون 12 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ ہے اور اس میں زیادہ بہتر امیج سگنل پروسیسر ہے۔ اس میں چھ عنصر لینس ہے اور تیز رفتار سینسر ہے جو پچھلے ایڈیشن کے مقابلے میں ساٹھ فیصد تیز ہےجبکہ فلیش 50 فیصد زیادہ طاقتور ہے اس کے علاوہ سامنے کا ضمنی کیمرا اپ گریڈ کے بعد 7 میگا پکسل کا ہے۔
آئی فون 7 پلس کا دوہرا کیمرا : نئے ماڈل میں اپیل نے آپٹیکل کارکردگی اور تصویر کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے دوہرا کیمرا متعارف کرایا ہے۔ دوہرے کیمرے کو آئی فون کے بڑے ورژن آئی فون سیون پلس میں نصب کیا گیا ہے جو دوگنےآپٹیکل زوم اور دس گنا ڈیجیٹل زوم کے ساتھ سیلفی اور تصاویر لینے کے لیے عمدہ ہے۔
ہیڈ فون جیک کا خاتمہ
نئے آئی فون میں ہیڈ فون لگانے کے جیک کا خاتمہ کردیا گیا اور روایتی ہیڈ فون کنکشن کے بجائے اپیل نےائیر فون متعارف کرائے ہیں جو اس کے' لائٹننگ پورٹ میں ڈالے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپیل نے صارفین کو موجودہ ہیڈ فون استعمال کرنے کی اجازت دینے کے لیے ایک اڈاپٹر کو شامل کیا ہے ۔
آئی فون 7 کی بیٹری لائف
اپیل کے مطابق آئی فون سیون میں کسی بھی آئی فون کے مقابلے میں سب سے طویل چلنے والی بیٹری نصب ہے۔ معیاری ورژن میں آئی فون 6 کے مقابلے میں اضافی دو گھنٹے کی بیٹری لائف ہے اور آئی فون سکس کی نسبت ایک گھںٹے کی اضافہ بیٹری لائف کے ساتھ ہے۔ وائی فائی کے ساتھ اس کی بیٹری 14 گھنٹے چلتی ہے اور پلس فون کی بیٹری 15 گھنٹے کام کرئے گی۔
نیا ہوم بٹن
آئی فون سیون میں دبانے والے ہوم بٹن کو ہٹا دیا گیا ہے اور اس کے بجائے ایک ٹچ حساس سرکلر پینل وائبریشن کے ساتھ ہے ہےجسے چھونے سے حرکت محسوس ہوتی ہے اس کے علاوہ فون میں ٹچ آئی ڈی فنگر پرنٹ سینسر بھی موجود ہے۔
واٹر کلر ڈسپلے
نئے آئی فون سیون کا ڈسپلے 25 فیصد مزید روشن ہے اور واٹر کلر ڈسپلے ہے جو رنگ کوشوخ اور حقیقی انداز میں سینما کی طرح پیش کرئے گا۔
آواز سے متحرک ہونے والا جدید سری سسٹم
اپیل کے نئے فون میں سری اور بھی زیادہ اسسٹنٹ فراہم کرئے گی اور صارفین سری کے حکم دے کر مشہور ایپس مثلاً واٹس ایپ، لنکڈن کو کنٹرول کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔
نیا آئی فون گہرائی تک کے پانی میں خراب نہیں ہوگا
آئی فون سیون میں پانی سے محفوظ 'آئی پی ایکس سکسٹی سیون' واٹر پروف نظام نصب کیا گیا ہے اور اب نیا آئی فون ایک میٹر گہرائی تک کے پانی میں 30 منٹ تک خراب نہیں ہوگا۔