رسائی کے لنکس

نیویارک بوٹینیکل گارڈن میں ریل گاڑیوں کامیلہ


An overview of Beirut, Lebanon, which bounced back partly because of its location on the water. (VOA/V. Undritz)
An overview of Beirut, Lebanon, which bounced back partly because of its location on the water. (VOA/V. Undritz)

امریکہ میں کرسمس کے تہوار کے موقع پر ریل گاڑیاں بہت اہمیت رکھتی ہیں۔ عموماً چھوٹی چھوٹی ریل گاڑیوں کو کرسمس ٹرینز کے ساتھ رکھا جاتا ہے جنھیں دیکھ کر بچے بہت خوش ہوتے ہیں۔ نیو یارک کے بوٹینیکل گارڈن میں کرسمس کے موقع پر ریل گاڑیوں کا ایک بہت بڑا میلہ منعقد ہوتا ہے جن سے صرف بچے ہی بلکہ بڑے بھی بہت لطف اٹھاتے ہیں۔ ان گاڑیوں کا نمایاں پہلو یہ ہے کہ انہیں دھات کے ٹکڑوں سے نہیں بلکہ پودوں سے بنایا جاتا ہے۔

ایک سو ایکڑز سے زیادہ کے رقبے پر پھیلے ہوئے نیو یارک کے اس بوٹینیکل گارڈن میں دنیا بھر سے لائے گئےدرخت اور پودے موجود ہیں۔ اسے نباتات کا میوزیم بھی کہا جاتا ہے ۔ یہاں ہر رنگ و نسل کے پھول پودے اور درخت رکھے گئے ہیں۔

سردیوں کی چھٹیوںٕ میں یہاں ریل گاڑیوں کا ایک میلہ منعقد کیا جاتا ہے، جس میں چھوٹی چھوٹی ریل گاڑیاں نیو یارک کی اونچی اونچی عمارتوں کے درمیان چلتی دکھائی جاتی ہیں۔ اس میلے کی ڈائریکٹر کیرن ڈب مین کہتی ہیں کہ یہاں موجود تمام چیزیں پودوں سے بنائی گئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ غور سے دیکھیں تو کچھ عمارتوں کی چھتیں اور چمنیاں مکئی کے پودے بنائے گئی ہیں۔ اور مختلف قسم کے پتے اور درختوں کی چھال استعمال کی گئی ہے۔ اور کچھ عمارتوں کی چھتوں کے لیے صنوبر کی چھال استعمال کی گئی ہے۔

ڈب مین کہتی ہیں کہ اس نمائش کو دیکھنے ہر سال تقریبا ایک لاکھ کے قریب افراد آتے ہیں۔ جن میں بچے زیادہ تر کارٹون کرداروں کی وجہ سے مشہور تھامس دی ٹینک انجن اور لیڈی بگ ٹرینوں میں دلچسپی لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ عمارتوں، سرنگوں اور آبشاروں کے درمیان سے گذرنے والی جدید ریل گاڑیاں بھی ان کے لیے کشش رکھتی ہیں۔

ان تمام چیزوں کی تیاری میں پودوں کا استعمال بچوں ، بوڑھوں اور نوجوانوں سب کے لیے متاثر کن ہوتا ہے اور وہ انہیں دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔

اس نمائش 19 سال سے باقاعدگی سے منعقد ہورہی ہے اور اس میں ہر سال اس میں ایک نئی چیز کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ اس سال یہاں نیو یارک کا کینیڈی ایئر پورٹ بنایا گیا ہے۔ جس کی چھت بڑے بڑے پتوں سے بنائی گئی ہے۔ ایئر پورٹ پر مختلف جہاز بھی دکھائے گئے ہیں۔ قریب میں جزیرہ ایلس بھی بنایا گیا ہے، جہاں سے ہر سال لاکھوں افراد امیگریشن کے عمل سے گزر کر امریکہ میں داخل ہوتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG