وی اے او نیوز —
نائیجیریا کی شمالی ریاست بورنو میں ایک مسجد پر دہشت گردوں کے خودکش حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور فجر کی نماز سے کچھ ہی دیر پہلے بامبورو نامی قصبے کی مسجد میں داخل ہوا اور خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔
دھماکے کے نتیجے میں مسجد ملبے کا ڈھیر بن گئی۔
کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا ۔
تاہم انتہاپسند عسکری گروپ بوکو حرام اس طرح کے حملے کرتا آتا ہے۔
بوکو حرام کی آٹھ برسوں پر محیط شورش کے نتیجے میں نائیجیریا میں اب تک 20 ہزار کے لگ بھگ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
پولیس ، سیکیورٹی فورسز، مساجد ، گرجا گھر اور عام شہری دہشت گرد گروپ کا ہدف بنتے آ رہے ہیں۔