رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کے مسئلے پر چھ فریقی مذاکرات کی بحالی پہ غور


شمالی کوریا کے مسئلے پر چھ فریقی مذاکرات کی بحالی پہ غور
شمالی کوریا کے مسئلے پر چھ فریقی مذاکرات کی بحالی پہ غور

امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے اعلیٰ حکام کے مابین منگل کو واشنگٹن میں ایک اجلاس ہوا جس میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے مسئلے پر تعطل کے شکار چھ فریقی مذاکرات کے دوبارہ آغاز پر غور کیا گیا۔

امریکہ کے نائب وزیرِ خارجہ کرٹ کیمپبیل اور شمالی کوریا کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی گلین ڈیویس نے اجلاس کی میزبانی کی جس میں شمالی کوریا کے لیے جنوبی کوریا اور جاپان کے خصوصی نمائندوں لم سنگ نام اور شنسوک سوگی یاما بھی شریک تھے۔

چھ فریقی مذاکرات کی بحالی کے لیے آئندہ اقدامات کا تعین کرنے کی غرض سے ہونے والا یہ اجلاس شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ال کی گزشتہ ماہ ہونے والی وفات کے بعد اس معاملے پر اعلیٰ سفارت کاروں کا پہلا اجتماع تھا۔

یاد رہے کہ 2009ء میں شمالی کوریا نے ان مذاکرات کا بائیکاٹ کر دیا تھا جن میں اس کے علاوہ امریکہ، چین، روس، جاپان اور جنوبی کوریا شامل تھے۔

چھ فریقی مذاکرات کا مقصد پیانگ یانگ کو اقتصادی امداد کے بدلے اپنا جوہری پروگرام ترک کرنے پر آمادہ کرنا تھا۔

XS
SM
MD
LG