رسائی کے لنکس

شمالی کوریا راکٹ کا تجربہ نہ کرے: روس


North Korea Nuclear
North Korea Nuclear

جاپان نےبھی اعلان کیا ہے کہ راکٹ داغنےکے پروگرام کو مدِنظر رکھتے ہوئے بدھ سے بیجنگ میں شمالی کوریا کے ساتھ ہونے والے مجوزہ دو روزہ مذاکرات مؤخر کردیے گئے ہیں

روس نے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا ہے کہ اِس ماہ کے آخر میں راکٹ تجربے کےاپنے منصوبے پر عمل درآمد نہ کرے۔ روسی وزارتِ خارجہ نے یہ بیان پیر کے روز جاری کیا۔

اِس طرح روس اب اُس بین الاقوامی آواز کا ایک حصہ بن گیا ہے جِس میں شمالی کوریا کے عزائم پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

پیانگ یانگ کا کہنا ہے کہ اُس کا راکٹ زمین کاتجزیاتی سیٹلائیٹ لے کر مدار میں داخل ہو گا۔ تاہم، بڑے پیمانے پر اِس شک کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ راکٹ کی آڑ میں دراصل شمالی کوریا اپنی بیلاسٹک میزائل ٹینکالوجی کا تجربہ کرنا چاہتا ہے۔

چین، جو کہ شمالی کوریا کا ایک اہم اتحادی اور کلیدی سرپرست ہے، اُس نےبھی اتوار کے روز کہا کہ اُسے راکٹ کے تجربے کےمنصوبے پر تشویش ہے۔

جاپان نے اعلان کیا ہے کہ راکٹ داغنے کے پروگرام کو مدِنظر رکھتے ہوئے بدھ سے بیجنگ میں شمالی کوریا کے ساتھ ہونے والے مجوزہ دو روزہ مذاکرات مؤخر کردیے گئے ہیں۔

جاپان کے وزیر دفاع سانتوشی موریموتو نے ہفتے کے دِن فوج کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے میزائل داغنے کے پروگرام کو نظر میں رکھتے ہوئے ضروری دفاعی تیاریاں کی جائیں، تاکہ اپنے راستے سے بھٹک کر کہیں یہ جاپانی علاقے کے لیے خطرے کا باعث نہ بنے۔ شمالی کوریا نے اپریل میں بھی راکٹ داغنے کی ایک کوشش کی تھی جو ناکام رہی تھی۔

شمالی کوریا نے ہفتے کے روز کہا کہ 10سے22دسمبر کے دوران وہ اپنے راکٹ کا تجربہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
XS
SM
MD
LG