رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کی ایٹمی تجربہ کرنے کی دھمکی


لوگ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کا ٹیلی ویژن پر خطاب دیکھ رہے ہیں۔
لوگ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کا ٹیلی ویژن پر خطاب دیکھ رہے ہیں۔

اگر اس دھمکی پر عمل درآمد ہو جاتا ہے تو تیسرا موقع ہو گا جب شمالی کوریا اقوام متحدہ کی طرف سے دور مار راکٹ کے تجربے پر پابندیوں کی خلاف ورزی کرے گا۔

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے ردعمل میں تیسرا جوہری تجربہ اور مزید راکٹ کے تجربات کرے گا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے نیشنل ڈیفنس کمیشن کے بیان پر مبنی خبر میں ان تجربات کے وقت اور تاریخ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

اس تازہ دھمکی سے ایک روز قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی طرف سے دسمبر میں کیے گئے راکٹ تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی ادارے کی ان پابندیوں کی خلاف ورزی قرار دیا تھا جو شمالی کوریا کو میزائل اور جوہری ٹیکنالوجی کے تیاری سے باز رکھنے کے لیے عائد کی گئی تھیں۔

اگر اس دھمکی پر عمل درآمد ہو جاتا ہے تو تیسرا موقع ہو گا جب شمالی کوریا اقوام متحدہ کی طرف سے دور مار راکٹ کے تجربے پر پابندیوں کی خلاف ورزی کرے گا۔

سیٹیلائٹ سے حاصل ہونے والی تازہ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی کوریا پُنگئی ری کے مقام پر جوہری تجربہ کرنے کی تیاری کررہا ہے جہاں قبل ازیں وہ 2006ء اور 2009ء میں بھی تجربات کرچکا ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اگر پڑوسی ملک کے رہنماء کم جونگ اُن نے فیصلہ کر لیا تو یہ تنصیب تجربہ کرنے کے لیے تیار ہو سکتی ہے۔

اس تازہ دھمکی سے کچھ دیر قبل شمالی کوریا سے متعلق امریکہ کے خصوصی ایلچی گلین ڈیوس نے شمالی کوریا کو جوہری تجربہ کرنے کے خلاف متنبہ کیا تھا۔

’’یہ انتہائی اشتعال انگیز ہوگا۔ اس سے طویل عرصہ سے چلے آرہے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی نقصان پہنچے گا۔ میرا خیال ہے کہ یہ بہت ضروری ہے کہ وہ یہ تجربہ نہ کریں۔‘‘

ڈیوس سیول کے دورے پر ہیں جہاں ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر ’’بااعتماد مذاکرات‘‘ کرنے کو تیار ہے۔
XS
SM
MD
LG