صدر براک اوباما اردن کے بادشاہ عبداللہ سے منگل کو ملاقات کر رہے ہیں جس میں عرب دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی صورتحال اور اسرائیل ،فلسطین امن عمل پر بات چیت ہوگی۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ سیاسی و اقتصادی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
شاہ عبداللہ امریکہ کی زیر قیادت مشرق وسطیٰ میں امن مذاکراتی عمل میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں اور اردن کے ایک سرکاری بیان میں کہاگیا ہے کہ وہ مسٹر اوباما اور دوسرے امریکی حکام سے دوریاستی حل پر بھی بات چیت کریں گے۔
یہ ملاقات ایک ایسے وقت ہورہی ہے جب جمعہ کو صدر اوباما اسرائیلی وزیراعظم بینجامن نیتن یاہو سے مل رہے ہیں۔
اردن اور مصر واحد ایسے عرب ممالک ہیں جنہوں نے امریکہ کے قریبی اتحادی سرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کررکھے ہیں ۔
اردن میں بھی ایسے سیاسی مظاہرے دیکھنے آئے ہیں جو دیگر کئی عرب ملکوں میں جارہی ہیں۔ مارچ میں ہونے والے مظاہروں میں شاہ عبداللہ سے مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ وہ آئین میں اصلاحات کے لیے کمیشن تشکیل دیں اور اپنے غیر مقبول وزیراعظم کو فارغ کریں۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1